بی جےپی کےآئی ٹی سیل کے نئے عہدیداروں نے عہدہ سنبھالتے ہی سوشل میڈیا پراپنا ماضی صاف کرنا شروع کردیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 19, 2026, 1:48 PM IST | Agency | New Delhi
بی جےپی کےآئی ٹی سیل کے نئے عہدیداروں نے عہدہ سنبھالتے ہی سوشل میڈیا پراپنا ماضی صاف کرنا شروع کردیا ہے۔
بی جےپی کےآئی ٹی سیل کے نئے عہدیداروں نے عہدہ سنبھالتے ہی سوشل میڈیا پراپنا ماضی صاف کرنا شروع کردیا ہے۔ نئے سربراہ دیپک مہسکے سمیت آئی ٹی سیل کے ۵؍ نئے اراکین میں سے ۴؍ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ایکس ‘ پر اپنے تمام پوسٹ یاتو ’مخفی‘ یعنی پرائیویٹ کر لی ہیں یا پھر اکاؤنٹ کو ہی ’’ڈی ایکٹیویٹ‘‘(غیر فعال )کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ نئی ٹیم دیپک مہسکے اور ۴؍ معاونین (کوکنوینر)پریتی گاندھی، شیوانند دویدی ، آلوک بھٹ اور ارون یادو پر مشتمل ہے۔ آلٹ نیوز کے محمد زبیر نے نشاندہی کی ہے کہ دیپک مہسکے جنہوں نے اپنا اکاؤنٹ نہ ڈی ایکٹیویٹ کیا ہے، نہ مخفی،انہوں نے کم از کم ایک ہزار ۳۴۲؍ پوسٹس ڈیلٹ کئے ہیں۔کو کنوینر پریتی گاندھی اور آلوک بھٹ نے اپنے اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیئے ہیں جبکہ شیوانند دویدی اور ارون یادو نے ’پرائیویٹ‘ کرلیا ہے جس کے بعد ان کے پوسٹس کو عام صارفین نہیں دیکھ سکتے۔
یہ بھی پڑھئے: جھارکھنڈ میں مظاہرین نے سرکار کا شکریہ ادا کیا لیکن احتجاج جاری
حقوق انسانی کی علمبردار اور معروف وکیل ورندا گروور نے آلوک بھٹ کے ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئےکہا کہ بھٹ نے بھلے ہی اپنا اکاؤنٹ ڈی ایکٹویٹ کردیا ہے مگر ’جرم ثابت کرنے کیلئے ثبوت‘محفوظ کرلیاگیا ہے۔ مذکورہ ٹویٹ میں آلوک بھٹ نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کیلئے انتہائی فحش زبان کا استعمال کیا ہے۔
صحافی روشن رائے نے ارون یادو کے ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میںاس نے اسلام اور پیغمبر اسلام ؐکی شان میں گستاخی کی جرأت کی ہے۔ ۲۰۱۷ء کی ایک پوسٹ پر ہنگامہ اور بادی النظر میں عرب ممالک کے اعتراض کے بعد بی جےپی کو انہیں ہریانہ آئی ٹی سیل کے عہدہ سے ہٹانا پڑا تھا۔ حیرت انگیز طور پر انہیں اب قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیاہے۔ آلوک بھٹ کے حوالے سے متعدد ایسے پوسٹس کے اسکرین شاٹ سامنے آئے ہیں جن میں انہوں نے انتہائی ناشائستہ زبان کا استعمال کیا ہےا ور ایک پوسٹ میں تو انہوں نے ریزرویشن کی بھی مخالفت کی ہے۔