وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے شرد پوار کی ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں سوال پوچھا جا رہا تھا کہ کیا شرو پوار کی پارٹی این ڈی اے اتحاد میں شامل ہونے جا رہی ہے؟
EPAPER
Updated: August 18, 2026, 4:18 PM IST | Agency | Mumbai
وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے شرد پوار کی ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں سوال پوچھا جا رہا تھا کہ کیا شرو پوار کی پارٹی این ڈی اے اتحاد میں شامل ہونے جا رہی ہے؟
وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے شرد پوار کی ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں سوال پوچھا جا رہا تھا کہ کیا شرو پوار کی پارٹی این ڈی اے اتحاد میں شامل ہونے جا رہی ہے؟ شرد پوار نے پارٹی کے ضلع صدور کی دو روزہ میٹنگ میں اس تعلق سے پوچھے گئے تمام سوالات کا جواب دیا۔ پوار نے اس موقع پر این ڈی اے میں شمولیت کی خبروں کی واضح طور پر تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات ذاتی یا سیاسی وجوہات کی بنا پر نہیں تھی بلکہ عوام اور ریاست کے مسائل کیلئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں رہ کر لڑیں گے۔ شرد پوار کے اس بیان کے بعد این سی پی کے ین ڈی اے میں شامل ہونے کے تمام امکانات اور بحث ختم ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’مظفر نگر فساد کےملزمین سے مقدمات واپس لینا ملک و سماج کیلئے خطرہ‘‘
یاد رہے کہ شرد پوار نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی سے دو بار ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد سپریہ سلے نے اپنی پارٹی کے تمام اراکین پارلیمان کے ساتھ مودی سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ سلے نے بجرنگ سوناونے کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے سبب شرد پوار کی پارٹی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی بحث تیز ہوگئی۔ لیکن اب شرد پوار نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپوزیشن میں ہی رہیں گے۔این سی پی (شرد) کے ضلعی صدور کی دو روزہ میٹنگ سنیچراور اتوار کو منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں ودربھ، مغربی مہاراشٹر، شمالی مہاراشٹرا اور مراٹھواڑہ کے اضلاع کا جائزہ لیا گیا۔ اسی دوران پارٹی کے بعض ضلعی صدور نے سوال اٹھایا’’ کیا این سی پی این ڈی اے میں شامل ہوگی؟‘‘
یہ بھی پڑھئے:بی جے پی کی نئی ٹیم کا اعلان، نوجوانوں اور خواتین کو ترجیح، مالویہ کی چھٹی
ذرائع نے مطلع کیا ہے کہ شرد پوار نے اس سلسلے میں واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ’’ ہم اس ( بی جے پی )کے خلاف ہیں، کسی کو الجھن میں نہیں رہنا چاہئے، بھرپور طریقے سے کام کریں۔ ہم این ڈی اے میں نہیں جا رہے ہیں۔ دریں اثنا، سپریا سلے نے پارلیمنٹ کے حال ہی میں ختم ہونے والے مانسون اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے عہدیداروں کی توجہ پارٹی کے حکومت مخالف موقف کی طرف مبذول کروائی۔ انہوں نے کہا ’’ ہم پارلیمنٹ میں اسی طاقت کے ساتھ عام آدمی کے مسائل کیلئے لڑ رہے ہیں، ہمیں اب سڑکوں پر لڑنا ہے، لہٰذا حکومت کے خلاف پارٹی کے موقف پر کارکنان میں ابہام پیدا نہیں ہونا چا ہئے۔اس کے علاوہ سپریا سلے نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ جلد ہی پورے مہاراشٹر کا دورہ کریں گی۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے کہا کہ عوام کے مسائل پر جارحانہ طریقے سے لڑیں، ضلع میں تمام خالی اسامیوں کو فوری طور پر پُر کریں اور کام شروع کریں، انہوں نے ضلعی صدور کو واضح ہدایات دی ہیں۔سنیچر اور اتوار کو منعقدہ اس دو روزہ میٹنگ میں سپریہ سلے اور ششی کانت شندے نے ریاست کے مختلف اضلاع میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔یاد رہے کہ این سی پی کے دونوں گروپوں کے ایک ہو جانے اور شرد پوار کے بی جے پی سے ہاتھ ملانے کی خبریں مسلسل چل رہی ہیں۔ حلقہ بندی بل پر پارٹی کی حکومت کی حمایت کے اعلان سے اسے اور تقویت ملی تھی۔