• Thu, 24 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی جے پی نے گزشتہ انتخابی چکر میں۵۲۹؍ کروڑ روپے خرچ کیے، صرف بنگال پر۵۴؍ فیصد

Updated: September 24, 2026, 8:03 PM IST | New Delhi

بی جے پی نے گزشتہ انتخابی چکر میں۵۲۹؍ کروڑ روپے خرچ کیے، جس میں سے صرف بنگال پر ۵۴؍ فیصد رقم خرچ کئے،اگرچہ انتخابات میں حصہ لینے پر امیدوار کے خرچ کی حد مقرر ہے، لیکن پارٹیاں انتخابی مہم پر بے شمار رقم خرچ کر سکتی ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آسام، تمل ناڈو، پڈوچیری، کیرالا اور مغربی بنگال کے انتخابات کے لیے بی جے پی کی اخراجات کی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی پارٹی دفتر نے ریاستوں میں۵۲۹؍ کروڑ ۳۸؍ لاکھ روپے خرچ کیے، جس میں سے۲۸۶؍ کروڑ روپے صرف بنگال میں خرچ کئے، یعنی ۵۴؍ فیصد۔ پارٹی کی الیکشن کمیشن کو دی گئی اخراجات کی رپورٹوں کے مطابق بی جے پی نے مئی میں اختتام پذیر اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے میں حصہ لینے پر۵۲۹؍ کروڑ روپے خرچ کیے، جس میں سے نصف سے زیادہ رقم ایک ہی ریاست، مغربی بنگال میں خرچ ہوئی۔آسام، تمل ناڈو، پڈوچیری، کیرالا اور مغربی بنگال کے انتخابات کے لیے بی جے پی کی اخراجات کی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی پارٹی دفتر نے ریاستوں میں۵۲۹؍ اعشاریہ ۳۸؍ کروڑ روپے خرچ کیے۔ انتخابی چکر کے اختتام پر پارٹی کا اختتامی بیلنس بینک بیلنس اور نقدی کی صورت میں ۷۶۸۹؍ اعشاریہ صفر ۶؍کروڑ روپے تھا،جس میں نقدی اور بینک بیلینس شامل ہیں، جبکہ انتخابی مدت کے دوران۱۴۲۹؍ کروڑ روپے کے اخراجات کےبعد تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: گیانیش کمار کی گرفتاری، دوبارہ الیکشن اور ایس آئی آر پر روک کی مانگ

بعد ازاں بنگال میں، جہاں بی جے پی پہلی بار ریاست میں اقتدار میں آئی، پارٹی نے عمومی پارٹی مہم پر۲۱۷؍ اعشاریہ ۱۶؍ کروڑ روپے اور امیدواروں پر اخراجات کے طور پر۶۹؍ اعشاریہ۸۳؍ کروڑ روپے خرچ کیے، جس میں امیدواروں کو دیے گئے۵۸؍ اعشاریہ ۸۰؍ کروڑ روپے شامل ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق بی جے پی نے آسام میں۹۶؍ اعشاریہ ۲۶؍ کروڑ روپے، کیرالا میں۶۷؍ اعشاریہ۸۲؍ کروڑ روپے، تمل ناڈو میں۵۱؍ اعشاریہ  ۵۶؍ کروڑ روپے اور پڈوچیری میں۱۱؍ اعشاریہ  ۸۹؍ کروڑ روپے خرچ کیے۔

یہ بھی پڑھئے: بی جے پی نے ہمیشہ کی طرح نہایت ڈھٹائی سے الیکشن کمیشن کا کھل کر دفاع کیا

واضح رہے کہ اگرچہ انتخابات میں حصہ لینے پر امیدوار کے خرچ کی حد مقرر ہے، لیکن پارٹیاں انتخابی مہم پر بے شمار رقم خرچ کر سکتی ہیں۔  تاہم ہر الیکشن کے بعد پارٹیوں کو اخراجات کا تفصیلی حساب جمع کرانا ہوتا ہے، جس میں سفر، جلسے، اشتہارات اور مہم کے مواد پر خرچ شامل ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK