Inquilab Logo Happiest Places to Work

بلنک اٹ اب ١٠؍ منٹ میں گھر گھر دوائیاں پہنچانےکیلئے تیار

Updated: July 31, 2025, 10:24 PM IST | Bangluru

فوری تجارتی پلیٹ فارم بلنک اٹ نے بنگلور کے منتخب پن کوڈز میں نسخے کی ادویات کی ترسیل کاتجرباتی پروگرام شروع کر دیا ہے، جس کے ذریعے وہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ملنے والی ادویات (او ٹی سی) کی فراہمی کا آغازکیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

فوری تجارتی پلیٹ فارم بلنک اٹ نے بنگلور کے منتخب پن کوڈز میں نسخے کی ادویات کی ترسیل کاتجرباتی پروگرام شروع کر دیا ہے، جس کے ذریعے وہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ملنے والی ادویات (او ٹی سی) کی فراہمی کا آغازکیا ہے۔اس سروس میں اینٹی بائیوٹکس، آنکھ کے ڈراپ اور اینٹی ہسٹامائنز جیسی ادویات شامل ہیں، جبکہ منتخب صارفین کو مفت ڈاکٹر کے مشورے بھی دیے جائیں گے۔ یہ بلنکٹ کی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں تازہ ترین کوشش ہے، جہاں اس نے اس سال کے شروع میں۱۰؍ منٹ میں ایمبولنس سروس بھی متعارف کرائی تھی۔تفصیلات کے مطابق ادویات کی فہرست میں اینٹی بائیوٹکس، ناک کے سپرے، آنکھ کےڈراپ ،مرہم اور اینٹی ہسٹامائنز شامل ہیں۔ گاہک ادویات کا آرڈر دینے کے بعد (خاص طور پر اگر وہ درست نسخہ اپ لوڈ نہ کر سکیں) مفت ڈاکٹر کے مشورے حاصل کر سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان: ویڈیو کال پر آئی فون خریدیئے، ایپل نے نئی سروس متعارف کی

بلنک اٹ ایپ کے مطابق تمام ادویات لائسنس یافتہ فارمیسی سے فراہم کی جاتی ہیں اورٹیمپر پروف پیکنگ میں پہنچائی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ بلنک اٹ، سویگی کے بعد نسخے کی ادویات کی ترسیل آزمائشی طور پر شروع کرنے والا دوسرا بڑا پلیٹ فارم ہے۔سویگی نے گزشتہ سال اکتوبر میں فارم ایزی کے ساتھ شراکت داری کر کے یہ خدمات شروع کی تھی۔ اس کے علاوہ فون پے کی سروس پن کوڈنے بھی اپریل میں تین شہروں میں۱۰؍ منٹ میں دوائیں پہنچانے کا آغاز کیا ہے۔فلپ کارٹ کی حمایت یافتہ سستا سندر، ٹاٹا۱؍ ایم جی (بگ باسکٹ کے اشتراک سے)، اوراپولو۲۴؍/۷؍ جیسی کمپنیاں بھی ایسی ہی خدمات کے شعبے میں مقابلہ آرائی کر رہی ہیں۔ جبکہ پلازہ، فارماکو اور زینو ہیلتھ جیسے اسٹارٹ اپس۳۰؍ منٹ سے کم وقت میں ترسیل کا تجربہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پرھئے: بامبے ہائی کورٹ کا آپریشن سندور پرایموجی پر ہوئی ایف آئی آرخارج کرنے سے انکار

بلنک اٹ نے اس سال گرو گرام کے کچھ علاقوں میں۱۰؍ منٹ کی ایمبولنس سروس بھی شروع کی تھی۔ ایتھرنل (سابقہ زوماٹو) کے سی ای دیپندر گوئل کے مطابق، ۲۴؍جولائی تک یہ خدمات۶؍ ڈپو پر مشتمل۱۲؍ ایمبولنس تک پھیل چکی ہے، جہاں۸۳؍فیصد ہنگامی کال پر۱۰؍ منٹ کے اندر خدمات پہنچائی گئی۔ اس سروس کو مستحکم کرنے کے لیے بلنک اٹ اپناداخلی پیرامیڈیک ٹریننگ پروگرام بھی بنا رہا ہے۔ جنوری سے اب تک ان ایمبولنسوں نے تقریباً۶۰۰؍ ہنگامی کال پر ردعمل دیا ہے، جن میں سے نصف سنگین نوعیت کی تھیں۔ نسخے کی ادویات کی ترسیل کا آغاز دراصل ایتھرنل (بلنکٹ کی اساسیکمپنی) کی وسیع ترحکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ مالی سال۲۰۲۵ء کی اپریل جون سہ ماہی میں پہلی باربلنک اٹ کی کل آرڈر ویلیو کمپنی کے کور فوڈ ڈیلیوری کاروبار سے آگے نکل گئی، جو صارفین کے بدلتے رویوں اور گھریلوترجیحات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK