Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی ایم سی صحت مراکز کے احاطوں کو صاف، غیر قانونی تعمیرات سے پاک رکھنے کی ہدایت

Updated: May 18, 2026, 3:58 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

میونسپل کمشنر اشونی بھڑے کی بی ایم سی کے مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ میٹنگ ، ان مراکز کا باقاعدگی سے معائنہ کا بھی حکم۔

Municipal Commissioner Ashwini Bhade during a meeting with officers of various departments of BMC. Photo: INN
میونسپل کمشنر اشونی بھڑے بی ایم سی کے مختلف محکموںکے افسران کے ساتھ میٹنگ کےد وران۔ تصویر: آئی این این

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی ) کی کمشنر اشونی بھڑے نے سنیچرکو بی ایم سی کے مختلف محکمہ کے افسران  کے ساتھ ماہانہ میٹنگ کرتے ہوئے ہدایت دی کہ بی ایم سی کے سبھی صحت کے مراکز کو جہاں شہری علاج کیلئے آتےہیں صاف ستھرا رکھاجائے، ان کے احاطوں میں بھی گندگی نہ رہے ، انہیں پُرکشش بنایاجائے اور غیر قانونی تعمیرات سے پاک رکھا جائے۔ میونسپل کمشنر نے سبھی میونسپل وارڈوں کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنرکو یہ حکم بھی دیا کہ وہ ان کے متعلقہ وارڈوں میں واقع صحت کے مراکز کا باقاعدگی سے معائنہ کرے۔

یہ بھی پڑھئے : فالج متاثرین کےابتدائی علاج کیلئے ’ریموٹ روبوٹک انٹروینشن‘پائلٹ پروجیکٹ کی تیاری

اشونی بھڑے نے مانسون کی آمد کے پیش نظر ممبئی میں جاری سڑکوں کے کاموں کو ۳۱؍ مئی تک مکمل کرنے کا متعلقہ افسران کو حکم دیا ۔ اس جائزہ میٹنگ میں نالوں کی صفائی، خطرناک درختوں/شاخوں کی کٹائی، خطرناک عمارتوں وغیرہ جیسے موضوعات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور میونسپل کمشنر نے مختلف ہدایات بھی دیں۔بی ایم سی کے مختلف محکموں کی یہ ماہانہ جائزہ میٹنگ میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ ممبئی کے شہریوں کی صحت کی خدمات کیلئے بی ایم سی کے پاس ۵۰۰؍ سے زیادہ صحت کے مراکز ، بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے مراکز، ’ہندو ہردے سمراٹ شیوسینا پرمکھ بالاصاحب ٹھاکرے آپلا دواخانہ، پولی کلینک، زچگی کے اسپتال، خصوصی اسپتال اور میڈیکل کالج ہیں۔ ہر سال تقریباً ۲؍ کروڑ سے زیادہ شہری ان مراکزعلاج  ومعالجہ کیلئے آتے ہیں ۔ میونسپل کارپوریشن کی طبی خدمات کا معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔ تاہم صحت کی بہترین خدمات کے ساتھ ساتھ یہ بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ ان تمام صحت کے اداروں کے احاطے بھی صاف ستھرے، غیر قانونی تعمیرات سے پاک ہوں۔

یہ بھی پڑھئے : بھیونڈی: سڑک کے رخ پرلگے ہوٹلوں کے ایگزاسٹ فین ہٹانے کا حکم

میونسپل کمشنر اشونی بھڑے نے ہدایت دی کہ کلینکس اور اسپتالوں کی عمارتیں پُرکشش نظر آئیں، ان کا رنگ یکساں ہو، احاطے میں صفائی، نظم و ضبط اور تحفظ کا احساس پیدا کیا جائے اور ان صحت کے اداروں کے معیار کو باقاعدہ دیکھ بھال اور مرمت کے ذریعے برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نےیہ بھی ہدایت دی کہ میونسپل وارڈوں کے اسسٹنٹ کمشنر اپنے طور پر صحت کے مختلف مراکز کا دورہ کریں اور احاطے کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے، مرمتی کاموں، رنگ اسکیم اور شہری سہولیات کا معائنہ کریں اور ضروری اقدامات کو فوری طور پر نافذ کریں  ۔  واضح رہےکہ بی ایم سی کے تمام اسپتالوں میں کل۱۴؍ ہزار ۶۵۳؍بیڈ دستیاب ہیں۔ نئے اسپتالوں کی تعمیر کے بعد تقریباً۴؍ ہزار ۵۵۶؍ مزید بیڈ کا اضافہ کیا جائے گا۔ میونسپل کارپوریشن کے صحت کے نظام میں تقریباً ۲۱؍ ہزار ۲۹۹؍مستقل ملازمین اور افسران کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ میونسپل کمشنر نےممبئی میں سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد ان کاموں کو۳۱؍ مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔جہاں کنکریٹ کی سڑکوں کا کام ممکن نہ ہو وہاںمعیاری ماسٹک والی سڑکیں بنائی جائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK