Inquilab Logo Happiest Places to Work

بائیکاٹ ترکی: ایئر انڈیا تکنیکی معاونت کیلئے ترکش کمپنی سے معاہدہ منسوخ کرے گی

Updated: June 02, 2025, 5:59 PM IST | New Delhi

ہندوستانیوں میں ’’بائیکاٹ ترکی‘‘ رجحان کے تحت ایئر انڈیا اپنے طیاروں کے مینٹیننس کیلئے ترک کمپنی ’’ٹرکش ٹیکنک‘‘ سے معاہدہ منسوخ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

Air India. Picture: INN
ایئر انڈیا۔ تصویر: آئی این این

پہلگام دہشت گردانہ حملہ اور پھر آپریشن سندور کے بعد ہندوستان پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان ایئر انڈیا نے ترکی کی کمپنی ’’ٹرکش ٹیکنک‘‘ کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے والی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی نے ہند پاک تنازع میں پاکستان کی حمایت کی ہے جس کے سبب ہندوستانیوں میں ’’بائیکاٹ ترکی‘‘ کا رجحان ہے۔ ہندوستان اور ترکی کے درمیان بڑھتی سفارتی رسہ کشی کے سبب ایئر انڈیا، ترک فرم سے فلائٹ مینٹیننس کے کام کا معاہدہ منسوخ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ خیال رہے کہ ایئر انڈیا کے سی ای او کیمبل ولسن کا یہ بیان ہندوستانی حکومت کا انڈیگو کو ترک ایئر لائنز کے ساتھ لیز ختم کرنےکا حکم دینے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔ نئی دہلی نے گزشتہ ماہ ’قومی سلامتی کے مفاد میں‘ ترکی کی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی سیلبی ایوی ایشن کی سیکوریٹی کلیئرنس بھی منسوخ کر دی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:الہاس نگر: والدھونی ندی سفید جھاگ میں تبدیل!

ولسن نے ایک انٹرویو کے دوران پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’اس تازہ ترین پیشرفت کے ساتھ، ہم اس بات پر غور کررہے ہیں کہ ہم اپنے طیاروں کو تکنیکی معاونت کیلئے کہاں بھیجیں گے، اور اس رقم کو کم کریں گے جو مختلف امور کے تحت ترکی جارہی ہے۔ لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا کیونکہ ہوائی جہاز کو فضا میں برقرار رکھنا اہم ترین کام ہے۔ ہم حالیہ پیش رفت سے واقف ہیں اور منصوبے بنارہے ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:حج ۲۰۲۵ء: ۲؍لاکھ ۶۹؍ ہزار افراد بغیر اجازت نامہ مکہ میں داخلے سے روکے گئے

ایئر لائن اپنے بڑے طیاروں کو مشرق وسطیٰ، جنوب مشرقی ایشیاء اور امریکہ میں دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال کے کام کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کچھ طیارے ابھی بھی ترکی میں قائم فرم کو بھیجے جائیں گے کیونکہ ہندوستان کو ایسے کام کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ ایئر انڈیا کے سی ای او اور ایم ڈی نے بات چیت میں اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ ایک عالمی کاروبار اور عالمی سپلائی چین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب ہمارے ارد گرد حالات بدلتے ہیں تو ایڈجسٹ کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے لیکن ہم قومی جذبات کے بارے میں حساس ہیں لہٰذا ہم ترک فرم سے معاہدہ ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK