Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ میں ہر پانچ دن بعد ایک مسجد پر حملہ: برطانوی مسلم ٹرسٹ کی وارننگ

Updated: July 24, 2026, 10:06 PM IST | London

برطانوی مسلم ٹرسٹ نے متنبہ کیا ہے کہ برطانیہ بھر میں مساجد کو اوسطاً ہر پانچ دن بعد ایک حملے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہ انکشاف برطانوی مسلم ٹرسٹ کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار سے ہوا ہے، یہ ادارہ حکومت سے منسلک ہے اور مسلم دشمن نفرت کی نگرانی کرتا ہے۔

A mosque in the UK. Photo: X
برطانیہ کی ایک منسجد۔ تصویر: ایکس

برطانوی مسلم ٹرسٹ نے متنبہ کیا ہے کہ برطانیہ بھر میں مساجد کو اوسطاً ہر پانچ دن بعد ایک حملے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہ انکشاف برطانوی مسلم ٹرسٹ کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار سے ہوا ہے۔ یہ ادارہ حکومت سے منسلک ہے اور مسلم دشمن نفرت کی نگرانی کرتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں برطانیہ بھر میں مساجد کو نشانہ بنانے والے۷۰؍ سے زائد واقعات درج کیے گئے۔ ان حملوں میں دھمکیاں، تشدد، توڑ پھوڑ، املاک کو نقصان، ہراسانی، نیز مسلم دشمن تقریر اور آن لائن زیادتی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ترکی: طیب اردگان نے کیک ناٹ ہیٹ مہم چلانے والے آٹزم کے شکار ہیرس سے ملاقات کی

بعد ازاں برطانوی مسلم ٹرسٹ نے حملوں میںاضافے  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مساجد کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔بڑے شہروں میں لندن میں سب سے زیادہ ۹؍حملے درج ہوئے۔اس کے علاوہ گریٹر مانچسٹر اور ویسٹ مڈلینڈز میں بھی کئی واقعات پیش آئے۔ علاوہ ازیں برمنگھم میں ایک مسجد کو گزشتہ۱۲؍ ماہ میں تین بار نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ یہ تازہ اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب ہوم آفس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مارچ۲۰۲۵ء تک کے۱۲؍ ماہ کے دوران انگلینڈ اور ویلز میں مسلم دشمن نفرت انگیز جرائم میں۱۹؍ فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: قطر کا ڈچ اور بیلجیم کی اسرائیلی بستیوں سے مصنوعات درآمد پر پابندی کا خیر مقدم

برطانوی مسلم ٹرسٹ کی چیف ایگزیکٹو عقیلا احمد نے کہا، ’’ہم مساجد کے خلاف حملوں میں مسلسل اضافہ دیکھ رہے ہیں، اور ہمارا خیال ہے کہ حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تاکہ مساجد کو خود کو محفوظ بنانے میں مدد مل سکے۔‘‘یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں حکومت نے مساجد کے تحفظ کے پروگرام کے تحت۴۰؍ ملین پاؤنڈ تک کی امداد کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت مساجد حفاظتی اقدامات جیسے سی سی ٹی وی، الارم، باڑ لگانے اور دیگر سیکیورٹی عملے کی خدمات کے لیے مالی امداد حاصل کر سکتی ہیں۔تاہم برطانوی مسلم ٹرسٹ نے فنڈنگ تک رسائی میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی ہے۔تنظیم نے کہا کہ کچھ مساجد کو اس اسکیم تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری پیش آئی، اور کچھ کو فنڈنگ ملنے کے لیے۱۸؍ ماہ تک انتظار کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھئے: ایران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں: مارکو روبیو

تاہم مانیٹرنگ گروپ نے کہا کہکام کے بوجھ نے عمل کو متاثر کیا ہے اور دعویٰ کیا کہ کچھ درخواستیں بغیر وضاحت کے مسترد کر دی گئیں۔عقیلا احمد نے مزید کہا، ’’ایک مسجد صرف اس لیے کمزور ہے کہ وہ مسجد ہے۔ فی الحال، وہ مہینوں انتظار کر رہے ہیں جبکہ بیک لاگ کی وجہ سے کسی اور حملے کے خوف میں جی رہے ہیں۔ بہت سے معاملات میں، پولیس معمولی واقعات کا جواب بھی نہیں دے رہی، جس سے لوگ خوف زدہ اور غیر محفوظ رہ گئے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK