Inquilab Logo Happiest Places to Work

بلڈانہ: شاپنگ مال کی دکان سے خریدی گئی کاجو کتلی میں کیڑے پائے گئے!

Updated: August 10, 2026, 10:37 AM IST | Buldhana

گاہک کی جانب سے شکایت کے بعد ایف ڈی اے نے چھاپہ مارا اور مذکورہ مٹھائی کا نمونہ جانچ کیلئے بھیجا۔

A damaged cashew nut can be seen in the box. Photo: INN
ڈبے میں موجود خراب کاجو کتلی دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں صارفین کی صحت سے براہِ راست کھلواڑ کا ایک شرمناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ شہر کے معروف ریلائنس مال کی ایک دکان سے خریدی گئی ’سیتاشری-لکشمی نارائن‘کمپنی کی کاجو کتلی کے ڈبے میں پھپھوندزدہ کتلی اور اس میں زندہ کیڑے پائے جانے کے بعد شہر میں کھلبلی مچ گئی ہے۔اس واقعے کے بعد شہریوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال قائم کیا ہےکہ ’برانڈیڈ مٹھائی‘ کے نام پر آخر صارفین کو کیا فروخت کیا جا رہا ہے؟

لوک مت کی رپورٹ کے مطابق ایک صارف نے بلڈانہ کے ریلائنس مال سے’سیتاشری-لکشمی نارائن‘ کمپنی کی کاجو کتلی کا ایک ڈبہ خریدا تھا۔ گھر پہنچ کر جب اس نے ڈبہ کھولا تو مٹھائی پر بڑی مقدار میں پھپھوند جمی ہوئی نظر آئی۔اتنا ہی نہیں، کاجو کتلی پر زندہ کیڑے رینگتے ہوئے بھی پائے گئے، جسے دیکھ کر صارف کو شدید دھچکا لگا۔ متعلقہ مصنوعات پر درج بیچ/بارکوڈ نمبر 8906151422017 بتایا گیا ہے۔ صارف نے فوری طور پر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) میں شکایت درج کرائی۔

یہ بھی پڑھئے: اب مراٹھا سماج کا آخری اور فیصلہ کن احتجاج ہوگا

شکایت کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے فوری کارروائی کی۔ فوڈ سیفٹی آفیسر جی  کے  وساوےکی قیادت میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے بلڈانہ کے ریلائنس مال پر پہنچ کر کارروائی کی۔ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متعلقہ کاجو کتلی کے ٹکڑوں کے ساتھ ساتھ مال میں موجود مٹھائی کے مکمل اسٹاک کا بھی معائنہ کیا۔ایف ڈی اے  کی جانب سے مٹھائی کے نمونے تحویل میں لے لیے گئے ہیں، جنہیں جانچ کے لیے لیبارٹری بھیجا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مال میں موجود دیگر غذائی اشیاء کے اسٹاک کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ غفلت برتنے والے متعلقہ مال اور مٹھائی بنانے والی کمپنی کے خلاف کس طرح کا ایکشن لیا جائے گا؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK