Inquilab Logo Happiest Places to Work

اشوک کھرات معاملے میں کچھ لیڈروں سے بھی پوچھ تاچھ ہو سکتی ہے؟

Updated: March 29, 2026, 10:13 AM IST | Mumbai

ناسک پولیس کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت ہے کہ اگر کسی کے خلاف سراغ ملا تو ضرور کارروائی کی جائے۔

Nashik Police Commissioner Sandeep Karnik (File Photo)
ناسک کے پولیس کمشنر سندیپ کارنک (فائل فوٹو)

حال ہی میں خواتین کے جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار کئے گئے خود ساختہ بابا اشوک کھرات کے کئی سیاسی لیڈران کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ کئی وزراء کے ساتھ اس کی تصویریں ہیں۔ ایسی صورت میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا اس معاملے میں کچھ لیڈران سے بھی پوچھ تاچھ ہو سکتی ہے؟ اس تعلق سے ناسک کے پولیس کمشنر سندیپ کارنک نے محتاط بیان دیا ہے۔ انہوں نے یہ تو واضح نہیں کیا کہ اب تک پولیس کو کسی لیڈر کے تعلق سے کوئی مشتبہ بات نظر آئی ہے یا نہیں لیکن اتنا اشارہ دیا کہ اگر ایسی کوئی بات نظر آئی تو ضرور ان شخصیات سے بھی پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ناسک کے پولیس کمشنر سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا اشوک کھرات کے معاملےمیں سیاسی لیڈران سے بھی پوچھ تاچھ ہو سکتی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا ’’جیسا کہ وزیر اعلیٰ دیویند ر فرنویس نے اسمبلی میں بھی کہا ہے کہ صرف اس بنا پرکہ کسی کی تصویر کھرات کے ساتھ ہے اس پر شبہ نہیں کیا جا سکتا۔ یا ہم اس شخص کو ملزم کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کر سکتے۔‘‘ البتہ انہوں نے کہا ’’لیکن اگر تفتیش کے دوران کوئی سراغ ملا ، یا یہ شبہ ہوا کہ کوئی شخص اس معاملے میں ملوث ہو سکتا ہے تو ضرور اس سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ ایس آئی ٹی کسی کو بخشے گی نہیں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’ہمیں وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے اسی طرح کی ہدایت بھی ملی ہے۔ قانون کی نظر میں سب ایک برابر ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایران جنگ کےاثرات، اورنگ آباد میں ہر طرح کا خوردنی تیل مہنگا

 روپالی چاکن کر کا دوسرا عہدہ بھی گیا 

اس دوران روپالی چاکن کر نے خواتین کمیشن کی چیئر پرسن کے عہدے کے بعد این سی پی (اجیت) کی خواتین سیل کی ریاستی صدر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا ہے۔ یاد رہے اشوک کھرات کی گرفتاری کے فوراً بعد روپالی چاکن کر کے استعفے کا مطالبہ ہونے لگا تھا۔ انہوں نے ۲۰؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو سونیترا پوار سے ملاقات کرنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئر پرسن کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ اب جمعہ کی شام ایک بار پھر انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی صدر سونیترا سے فون پر گفتگو کی جس کے بعد انہیں این سی پی (اجیت) کی خواتین سیل کی ریاستی صدرکی کرسی بھی چھوڑنی پڑی۔ یاد رہے کہ اشوک کھرات کی سیاستدانوں میں سب سے زیادہ کسی کے ساتھ تصویریں تھیں تو وہ روپالی چاکن کر ہیں۔ کسی تصویر میں وہ کھرات کے پیر دھلوا رہی ہیں تو کسی میں ان کی قدم بوسی کر رہی ہیں۔ حتیٰ کہ انہوں نے کھرات کی گرفتاری کے بعد بھی اس کا دفاع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK