Inquilab Logo Happiest Places to Work

کنیڈا میں فوجی بھرتی بحران: بھرتی میں اضافہ، لیکن استعفوں کی شرح تشویشناک

Updated: June 23, 2025, 5:17 PM IST | Ottawa

کنیڈا کی فوج کو ایک غیرمعمولی تضاد کا سامنا ہےجہاں ایک جانب نئی بھرتیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، وہیں دوسری جانب نئے فوجیوں کی قبل از وقت علیحدگی (استعفیٰ) کی شرح بھی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے،

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کنیڈا کی فوج کو ایک غیرمعمولی تضاد کا سامنا ہےجہاں ایک جانب نئی بھرتیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، وہیں دوسری جانب نئے فوجیوں کی قبل از وقت علیحدگی (استعفیٰ) کی شرح بھی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس نے وفاقی حکومت کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔فوجی اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال۲۰۲۴-۲۵ کے دوران کینیڈین افواج میں ۶۷۰۶؍نئی بھرتیاں ہوئیں، جو طے شدہ ہدف۶۴۹۶؍سے زائد تھیں اور گزشتہ دس برسوں میں سب سے بلند سطح سمجھی جا رہی ہے۔ تاہم، اسی دوران ہزاروں نئے بھرتی ہونے والے فوجی بنیادی تربیت مکمل کیے بغیر ہی فوج چھوڑ گئے۔فوجی بھرتی کے عمل سے جُڑے افراد نے بتایا کہ جدید تربیتی انفرا اسٹرکچر کی کمی، طویل انتظار، اور تکنیکی دشواریوں نے بھرتی شدگان کو سخت مایوسی سے دوچار کیا ہے۔ متعدد نوجوان، جنہیں بھرتی کے بعد مہینوں تک تربیت کے لیے انتظار کرنا پڑا، نے نظام سے مایوس ہو کر استعفیٰ دے دیا۔

یہ بھی پڑھئے: اوآئی سی اجلاس میں ایران کا امریکہ کو بھی انتباہ

ایک بھرتی شدہ نوجوان نے ریڈڈیٹ پر شکوہ کیا:"دو سال کی کوشش کے بعد بھرتی ہوا، لیکن کئی ماہ تک تربیت کا آغاز ہی نہ ہو سکا۔ آخرکار تنگ آ کر فوج چھوڑ دی۔"رپورٹ کے مطابق، آن لائن بھرتی پورٹل میں متعدد تکنیکی خرابیاں ہیں۔ اپریل ۲۰۲۵ءمیں نظام کی بندش کے باعث کئی درخواست گزاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تاخیر سے فوج کے مورال پر بھی منفی اثرات پڑے ہیں۔وفاقی حکومت نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔ وزیر دفاع ڈیویڈ میک گنٹی نے کہا کہ حکومت فوجیوں کی تنخواہوں میں ۲۰؍فیصد اضافے پر غور کر رہی ہے اور بھرتی و تربیت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک "جامع اصلاحاتی منصوبہ" تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: فلسطین نواز کارکن فضائیہ کے اڈے میں داخل ہوگئے، ۲؍ طیاروں کو نقصان پہنچایا

کنیڈین  فوج نے۲۰۲۹ء تک۷۱؍ ہزار ۵۰۰؍ مستقل اور۳۰؍ ہزار رضاکار فوجیوں کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ تاہم موجودہ اعداد و شمار کے مطابق، افواج کو اب بھی۱۴؍ ہزار سے زائد افراد کی کمی کا سامنا ہے۔فوجی ماہرین کے مطابق اگر یہ بحران حل نہ ہوا تو مستقبل میں کنیڈا کی دفاعی تیاریوں پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK