ایئرکنڈیشن لوکل ٹرین میں اےسی بند ہونے سے مسافروں کے بے حال ہونے پر سینٹرل ریلوے انتظامیہ کی نیند ٹوٹی۔
EPAPER
Updated: July 15, 2026, 12:45 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
ایئرکنڈیشن لوکل ٹرین میں اےسی بند ہونے سے مسافروں کے بے حال ہونے پر سینٹرل ریلوے انتظامیہ کی نیند ٹوٹی۔
ایئرکنڈیشن لوکل ٹرین میں اےسی بند ہونے سے مسافروں کے بے حال ہونے پر سینٹرل ریلوے انتظامیہ کی نیند ٹوٹی ۔ اب دیکھ ریکھ پرخاص توجہ دینےکی یقین دہانی کروائی گئی۔ دیکھناہوگاکہ اس یقین دہانی پر کس درجہ عمل کیاجاتا ہے؟ ویسے بھی کسی بھی حادثے پر ریلوےانتظامیہ بیدار ہوتا ہے اورہر طرح کی چوکسی برتنےکی یقین دہانی کروائی جاتی ہےمگر وقت گزرنے کےساتھ سب کچھ پہلےجیسا ہوجاتا ہے ۔
دراصل سینٹرل ریلوے میں پیر ۱۳؍ جولائی کی صبح’ ٹٹوالا -سی ایس ایم ٹی اے سی ٹرین‘ میں اے سی ۱۶؍ منٹ تک بند ہونے سے مسافروں کا برا حال ہوگیا اور دم گھٹنے سے تین مسافروں کی طبیعت بگڑ گئی، ایک مسافر بیہوش ہوگیاتھا۔ اس خرابی کانتیجہ یہ ہواکہ اس اے سی ٹرین کو ملنڈ سےکرلاکے درمیان دروازہ کھول کرچلایا گیا اورسی ایس ایم ٹی کےبجائے کرلا ہی میں اسے ختم کرکے مرمت کے لئے یارڈ لے جایا گیا ۔
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کو راحت: سپریم کورٹ نے ’’منت‘‘ کی توسیع کے خلاف درخواست مسترد کردی
اس تعلق سے سینٹرل ریلوےکے ایک سینئرافسر نےبتایاکہ تمام اے سی لوکل کی روزانہ دیکھ ریکھ کی جاتی ہے، یارڈ میں مرمت کی جاتی ہے لیکن پیر کے دن جو صورتحال پیش آئی اس سےیقیناً مسافروں کوپریشانی ہوئی۔ اسی لئے اب مزید اہتمام سے مینٹیننس ڈپارٹمنٹ کو توجہ دلائی گئی ہے کہ اس طرح کی صورتحال سے بچنے کےلئے قدم اٹھائے جائیں اورباریکی سے تمام آلات کی جانچ کی جائے ۔اس کے ساتھ ہی پیدا شدہ خرابی جاننے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔
سینئرافسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشینری میںایسا ہوجاتا ہے لیکن ریلوےانتظامیہ کی جانب سے اس حادثے پر بہت ہی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیاہے ،اس لئے امید ہے کہ اب مزیداہتمام سےدیکھ ریکھ کی جائے گی تاکہ آئندہ اس طرح کے حالات سے بچاجاسکے۔
یادر ہےکہ یہ کوئی پہلا موقع نہیںہے جب اے سی بند ہوا ہے پہلے بھی ایسا ہوچکا ہے اوردروازہ نہ کھلنے کیا نہ بند ہونے کی شکایتیں بھی آچکی ہیں۔