Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۰۱۹؍ سے اب تک ۳۶؍ ممالک سے ۲۷۴؍ مفرور مجرموں کی وطن واپسی: مرکز

Updated: August 05, 2026, 2:04 PM IST | New Delhi

ہندوستان کی مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ۲۰۱۹؍ سے اب تک ۳۶؍ ممالک سے ۲۷۴؍ مفرور مجرموں کو وطن واپس لایا گیا، ان میں سے قتل، ڈکیتی یا دیگر پرتشدد جرائم ،جنسی جرائم کے مرتکب تھے، جن میں پوکسو ایکٹ کے تحت درج مقدمات بھی شامل ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مرکزی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ۲۰۱۹؍ سے اب تک ۳۶؍ ممالک سے ۲۷۴؍ مفرور مجرموں کو وطن واپس لایا گیا، ان میں سے۶۲؍ مجرمان قتل، ڈکیتی یا دیگر پرتشدد جرائم میں مطلوب تھے، جبکہ ۳۵؍جنسی جرائم کے مرتکب تھے، جن میں پوکسو ایکٹ کے تحت درج مقدمات بھی شامل ہیں۔اس میں کہا گیا کہ مفروروں میں سے۱۷؍ پر دہشت گردی یا مخالف قومی سرگرمیوں کے مقدمات درج تھے، اور۱۶؍ پر نشہ آور ادویات اور نفسیاتی مادوں کے ایکٹ (این ڈی پی ایس) کے تحت جرائم تھے، جو غیر قانونی منشیات کی تیاری، قبضہ، استعمال اور فروخت پر پابندی سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جالنہ میں گئو کشی کے بہانے بجرنگ دل کا ہنگامہ،کشیدگی کے دوران ایک زخمی

بعد ازاں وزارت داخلہ کے مطابق، واپس لائے گئے مفرور میں سے ۹؍ پر مالی جرائم کا الزام تھا۔مزید برآں وزارت نے بتایا کہ۲۰۱۹ء میں ۹؍ مفرور واپس لائے گئے، جبکہ۲۰۲۰؍ میں صرف سات واپس آئے۔۲۰۲۱ء میں ہندوستانی حکومت۲۳؍ مفروروں کو واپس لائی اور۲۰۲۲ء میں یہ تعداد بڑھ کر۴۰؍ ہوگئی۔ جبکہ ۲۰۲۳ءمیں ۳۷؍ مفرور واپس لائے گئے،۲۰۲۴ء میں۴۳؍، ۲۰۲۵ء میں ۷۰؍ اور۲۰۲۶ء میں اب تک۴۵؍ مفرور واپس لائے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: طلبہ پر پولیس تشدد کیخلاف کانگریس کی طلبہ تنظیم کا دہلی میں مارچ

مزید برآں گزشتہ تین سالوں میں۴۰۱؍ مفرور مجرموں کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ریڈ کارنر نوٹس انٹرپول کی طرف سے بھیجا جانے والا عالمی الرٹ ہے جو کسی ایسے شخص کو ڈھونڈنے اور عارضی طور پر حراست میں لینے میں مدد کرتا ہے جو کسی دوسرے ملک میں فرار ہو گیا ہو۔ یہ۱۹۵؍ رکن ممالک کی پولیس سے مفرور کی تلاش کرنے کی درخواست کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کل تعداد میں سے، اس طرح کے۱۱۵؍ نوٹس مالی جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف جاری کیے گئے، جبکہ۹۰؍ افراد کے خلاف قتل، ڈکیتی یا دیگر پرتشدد جرائم کے مقدمات درج ہیں۔اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے کہا کہ۲۰۲۴ء میں۱۰۷ء نوٹس جاری کیے گئے،۲۰۲۵ء میں ۱۱۲؍ اور۲۰۲۶؍ میں اب تک۱۸۲؍ نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK