ڈیزل بھرنے کیلئے لوگ آدھی رات کو بالٹیاں لے کر آئے۔ ٹریفک جام۔ پولیس نے حالات پر قابو پالیا۔
EPAPER
Updated: October 07, 2026, 1:35 PM IST | Agency | Chandrapur
ڈیزل بھرنے کیلئے لوگ آدھی رات کو بالٹیاں لے کر آئے۔ ٹریفک جام۔ پولیس نے حالات پر قابو پالیا۔
پیر کی رات چندرپور-بلارپور بائی پاس پر ایک ڈیزل ٹینکر اچانک پلٹ گیا جس سے بڑی مقدار میں ایندھن سڑک پر گر کر بہہ گیا۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی اور بہت سے لوگ گرے ہوئے ڈیزل کو جمع کرنے کیلئے بالٹیاں لے کر پہنچ گئے ۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولنس فوری طور پر وہاں پہنچ گئیں۔ پولیس نے ہجوم کوہٹایا، علاقے کو محفوظ بنایا اور ٹریفک کو کنٹرول کیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک ممکنہ بڑا حادثہ ٹل گیا۔
یہ بھی پڑھئے:پونے: مطالبات منظور نہ کرنے پر رکن اسمبلی روہت پوار کا پونے بند کا انتباہ
یہ واقعہ پیر کی رات اس وقت پیش آیا جب ایک ڈیزل کیپسول ٹینکر جو چندر پور سے بلار پور جا رہا تھا، کامگار چوک کے قریب سڑک کے بیچوں بیچ بے قابو ہو کرپلٹ گیا۔ حادثہ رات۱۱؍ بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹینکر سے ڈیزل کی بڑی مقدار سڑک پر گر بہنے لگا ٹینکر الٹنے کی خبر پھیلتے ہی جائے وقوع پر شہریوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ چندر پور سٹی پولیس اور رام نگر پولیس نے فوری طور پروہاںپہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ حادثہ کی وجہ سے چندر پور-بلارپور روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا جس پر پولیس نے قابو پالیا۔