Inquilab Logo Happiest Places to Work

چنئی: آٹو ڈرائیور نے ایک بچی کے اغوا کی کوشش کو ناکام بنادیا، پولیس نے ستائش کی

Updated: July 03, 2026, 10:03 PM IST | Chennai

چنئی کے ایک آٹو ڈرائیو مروگن نے ایک بچی کے اغوا کی کوشش کو ناکام بنادیا، مقامی پولیس نے اس بہادری کی ستائش کرتے ہوئے مروگن کو اعزاز سے نوازا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

چنئی کے ریلوے اسٹیشن پر ایک آٹو ڈرائیور مروگن نے غیر معمولی چوکسی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک معصوم بچی کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔ صبح کے وقت مروگن نے تنہا ہی اس مشتبہ شخص کو روکا اور اسے قابو کرلیا، جس کے بعد بچی کو بحفاظت اس کے خاندان کے حوالے کر دیا۔ تمل ناڈو پولیس چیف مہیش کمار اگروال نے آٹو ڈرائیور مرگن کو انعام سے نوازا اور ان کی بروقت مداخلت کو سراہا، جس نے ایک سنگین جرم کو روکنے اور نابالغ بچی کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات۲؍ جولائی کی صبح سویرے پیش آیا، جب ایک زرعی مزدور جوڑا اپنے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کے ساتھ چنئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن پہنچا۔ یہ خاندان تریچی میں ایک ماہ سے زائد کام کرنے کے بعد چنئی واپس آیا تھا۔ جمعرات کی صبح سویرے چھ رکنی خاندان کو اپنے آبائی علاقے جانے والی ٹرین پکڑنی تھی۔ ٹرین کا انتظار کرتے ہوئے خاندان ریلوے اسٹیشن کے باہر سو گیا۔

یہ بھی پڑھئے: شہری حکومت کے غلام نہیں: بامبے ہائی کورٹ، ایس ڈی پی آئی لیڈر کی ضلع بدری پرسوال

 بعد ازاں تقریباً صبح۳؍ بجے باپ نے دیکھا کہ اس کی نابالغ بیٹی، جو خاندان کے ساتھ سو رہی تھی، غائب ہے۔جس کے بعد گھبرایا ہوا خاندان اسٹیشن کے قریب بچی کو بے تحاشا ڈھونڈنے لگا۔پولیس تفتیش سے معلوم ہوا کہ بچی کو مبینہ طور پر ایک شخص نے اٹھایا اور لے جانے کی کوشش کی۔تاہم اس وقت آٹو ڈرائیور مروگن قریب ہی موجود تھا، جس نے دیکھا کہ مشتبہ شخص اور بچی مختلف زبانیں بول رہے ہیں اور اس کا رویہ غیر معمولی تھا۔جس کے بعد غیر معمولی چوکسی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس نے مشتبہ شخص کو روکا اور اسے قابو میں رکھا، بچی کو بچایا اور فوری طور پر قریبی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ملزم سسی کمار کو حراست میں لے لیا اور بچی کو بحفاظت اس کے خاندان کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش: لنچنگ فیصلے کے بعد جج کو دھمکی، ہائی کورٹ نے ازخود نوٹس لیا

تاہم بچی کے والد کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ پولیس نے مروگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ عمل ایک ذمہ دارانہ اور کمزور کی مدد کی ایک شاندار مثال ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK