Inquilab Logo Happiest Places to Work

’مشن زیرو اسکریپ اسٹیٹس‘ کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ میں پہل کا دعویٰ

Updated: June 05, 2026, 12:44 PM IST | Saeed Ahmed Khan | CSMT

سینٹرل ریلوے نے۲؍ماہ میںاسکریپ کی فروخت سے ۶۷؍ کروڑ ۷۳؍ لاکھ روپے کمائے ،وسائل کا صحیح استعمال یقینی بنانا مہم کا مقصد۔

Railways also generate a good amount of revenue from scrap. Photo: INN
ریلوے کی اسکریپ سے بھی اچھی خاصی آمدنی ہوتی ہے۔ تصویر: آئی این این

سینٹرل ریلوے نے اپنے پانچوں ڈویژنوں اور ورکشاپس میں ’مشن زیروسکریپ اسٹیٹس ‘کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ میں اہم پہل کا دعویٰ کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد ریلوے اسکریپ کو قیمتی، آمدنی پیدا کرنے والے اثاثوں میں تبدیل کرنا اور وسائل کے صحیح استعمال کو یقینی بنانا ہے۔  یہ ایک کامیاب اور جامع ماحولیاتی مشن کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی کے ہوٹل، ریسٹورینٹ، پب اور بار چلانے والوں پر فائر بریگیڈ کا شکنجہ

اپریل اورمئی محض ۲؍ماہ کے دوران، سینٹرل ریلوے نےا سکریپ کی فروخت سے ۶۷؍ کروڑ ۷۳؍ لاکھ روپے کمائے۔ اس میں اپریل میں ۸؍ کروڑ ۳۴؍ لاکھ روپے اور مئی میں۵۹؍کروڑ ۳۹؍ لاکھ روپے۔ یہ اس مد ت کے دوران اسکریپ کی اب تک کی سب سے بڑی فروخت ہے۔ اس میںخراب اور ناقابل استعمال پٹریاں ، پلیٹ، ۳؍ لوکوموٹیوزانجن، ۸۰؍ ڈبے اور۲۹؍ ویگن شامل ہیں۔ اسکریپ کی  فروخت میں ۵؍ ڈویژن ممبئی ،پونے ، ناگپور، شولاپور  اور بھساول شامل تھے، ان میں ممبئی سرفہرست رہا اور ۳۸؍ کروڑ روپے سے زائد کا مذکور بالا اسکریپ فروخت کرتے ہوئے اپنا ریکارڈقائم رکھا ۔ اس تعلق سے سینٹرل ریلوے کےچیف پی آر اوڈاکٹرسوپنل نیلا نے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ ’’ اسکریپ اس لئے فروخت کیا جاتا ہے تاکہ جگہ خالی ہو، ماحولیات کو نقصان نہ پہنچے، ناقابل استعمال چیزوں کوہٹادیا جائے اور اس کے ذریعے کار آمد چیزیں وجود میں لائی جائیں۔ چنانچہ یہ عمل پابندی سے جاری رہتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اسکریپ کی فروخت آمدنی کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ماحولیات کوبہتربنانے میںبھی مددگارثابت ہوتی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK