`کولنز ڈکشنری نے ’’وائب کوڈنگ‘‘ کو ’’ورڈ آف دی ایئر‘‘ قرار دیا،جانئے یہ ٹیکنالوجی کی اصطلاح کے کیا معنی ہیں۔
EPAPER
Updated: November 08, 2025, 2:20 PM IST | Washington
`کولنز ڈکشنری نے ’’وائب کوڈنگ‘‘ کو ’’ورڈ آف دی ایئر‘‘ قرار دیا،جانئے یہ ٹیکنالوجی کی اصطلاح کے کیا معنی ہیں۔
کولنز کے زبان کے تجزیہ کاروں کے مطابق ۲۰۲۵ء میں اس اصطلاح کے استعمال میں زبردست اضافہ ہوا، جس کی جزوی وجہ جنریٹو مصنوعی ذہانت (AI) ماڈلز کی تیزی سے مقبولیت ہے۔کولنز ڈکشنری نے باضابطہ طور پر ’’وائب کوڈنگ‘‘ کو ’’ورڈ آف دی ایئر‘‘ قرار دیا ہے، اس سال’’ اے آئی‘‘ سب سے زیادہ زیر بحث موضوعات میں سے ایک تھا۔ اس اعلان نے اس لفظ کے ایک مخصوص ٹیکنالوجی کی بول چال سے ایک عام اصطلاح بننے کی تصدیق کی ہے، جو سافٹ ویئر اور ڈیزائن کے بارے میں کمپیوٹنگ سوسائٹی کے نئے نقطہ نظر میں ثقافتی تبدیلی کو واضح کرتا ہے۔واضح رہے کہ کولنز ڈکشنری کے مطابق، وائب کوڈنگ کی تعریف مصنوعی ذہانت کا استعمال ہے جو قدرتی زبان کے ذریعے کمپیوٹر کوڈ لکھنے میں مدد کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر کوڈ اور ڈیجیٹل انٹرفیس کو کسی مخصوص جذباتی، ثقافتی یا جمالیاتی ماحول حاصل کرنے کے لیے حسب ضرورت بنانے، درست کرنے یا ڈیزائن کرنے کا عمل ہے۔ اس کا مقصد کوڈ کی افادیت پسندانہ فعالیت پر فقط توجہ کے بجائے وائب (یعنی فضا یا تاثر) پر مرکوز ہونا ہے۔
یہ اصطلاح جین زی ،ڈویلپر برادری اورٹک ٹاک جیسے سوشل پلیٹ فارم پر نمایاں مقبولیت حاصل کر چکی ہے، جہاں پیچیدہ حسب ضرورت یوزر انٹرفیس (UIs) اور مخصوص ڈارک موڈ کو سراہا جاتا ہے۔ تاہم برسوں تک، کوڈ کو محض کارکردگی اور افادیت کی بنیاد پر پرکھا جاتا تھا۔ لیکن اب، تجربے کو زیادہ تر جذباتی ہم آہنگی کے ذریعے ناپا جانے لگا ہے۔کولنز کے زبان کے تجزیہ کاروں کے مطابق،۲۰۲۵ء میں اس اصطلاح کے استعمال میں زبردست اضافہ ہوا، جس کی جزوی وجہ جنریٹواے آئی ماڈلز کی تیزی سے مقبولیت ہے۔
یہ بھی پڑھئے: چینی خلابازوں کے پھنسنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کا ایلون مسک سے مدد مانگنے کا مطالبہ
دریں اثناء کمپنیاں اب اکثر اپنےاے آئی کی وائب کوڈنگ پر بات کرتی ہیں، یعنی لینگویج ماڈلز کو کسی مخصوص شخصیت، لہجے یا موڈ اپنانے کے لیے ترتیب دینا۔ کوڈرز اب اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آؤٹ پٹ برانڈ یا ایپلیکیشن کے ہدف صارفین کے ساتھ جذباتی طور پر ہم آہنگ ہو۔اگرچہ وائب کوڈنگ نے کولنز کے سال۲۰۲۵ء کے ’’ورڈ آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز حاصل کیا، لیکن اسے دیگر الفاظ اور جملوں سے سخت مقابلہ درپیش تھا جو۲۰۲۵ء کے متعلقہ رجحانات سے تعلق رکھتے تھے، جن میں ماحولیاتی فعالیت، سائبر سیکیورٹی، اور ٹیکنالوجی کی سرگرمیوں پر بڑھتی ہوئی توجہ شامل ہیں۔مقابلے میں شامل دیگر مقبول الفاظ اور جملوں میں آؤرا فارمنگ، بایوہیکنگ، برولگارکی، کلینکر، کولکیشن، گلیز، مائیکرو ریٹائرمنٹ، اور ٹاسک ماسکنگ جیسی اصطلاحات شامل تھیں۔