• Thu, 29 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناندیڑ میں کانگریس کی ’ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ‘ مہم

Updated: October 29, 2026, 1:07 PM IST | ZA Khan | Nanded

شہریوں کا زبردست ردعمل، کانگریس لیڈران اور کارکنان سڑک پر اترے۔

Congress leaders and workers can be seen in Nanded. Photo: INN
ناندیڑ میں کانگریس کے لیڈران اور کارکنان دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کےخلاف جاری ملک گیر مہم کے تحت ناندیڑ میںکانگریس نے’’ووٹ بچاؤ ملک بچاؤ‘‘ مہم چلائی ۔ناندیڑ شہر ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے چلائی جا رہی ’ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ‘ عوامی رابطہ مہم کے تحت آج شیواجی نگر بلاک کانگریس کمیٹی کی جانب سے خصوصی مہم چلائی گئی۔ شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر، سابق ڈپٹی میئر اور کارپوریٹر عبدالغفار کی قیادت اور شیواجی نگر بلاک صدر رمیش گوپال راؤ چِتّے کے زیرِ اہتمام یہ مہم منعقد کی گئی۔ اس مہم کو کانگریس کارکنوں کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں کی جانب سے بھی زبردست ردعمل حاصل ہوا۔اس عوامی بیداری مہم کے دوران شیواجی نگر علاقے کے تاجروں سے ملاقاتیں کی گئیں اور گھر گھر پہنچ کر شہریوں کو مہم کے مقصد سے واقف کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر : ۵۴؍ مہینوں میں ۱۳؍ ہزار ۹۲۸؍ کسانوں کی خودکشی : آرٹی آئی

کانگریس کارکنوں نے عوام سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ووٹ کے تحفظ اور جمہوری اقدار کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی۔اس موقع پر ناندیڑ شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر، سابق ڈپٹی میئر اور کارپوریٹر عبدالستار گنگار، شیواجی نگر بلاک صدر رمیش گوپال راؤ چِتّے، کارپوریٹر منا عباس حسین، سینئر لیڈر الطاف ثانی، سابق کارپوریٹر عبدالرؤف، سینئر نائب صدر گگن یادو، نائب صدور سید ریحان، عبدل مختار اور عبدالوہاب، سڈکو بلاک صدر باپو صاحب پاٹل، وزیرآباد بلاک صدر دیپک سنگھ ہجاریا، دیگلور ناکہ بلاک صدر اور سابق کارپوریٹر عبدالرحیم، شہر یوتھ کانگریس کے ضلع صدر شنکر باجی راؤ شندے، اظہر شیخ، یوسف بیگ، اویناش تارو، شکیل احمد، دھما گوپالے، حافظ خان، شہر سکریٹری محمد صادق، پروفیسر پربدھ چِتّے، شیخ ریاض، شیخ رفیق، عبدالجاوید، سیڈکو خاتون صدر جیوتی تائی کدم، سریکھا ویدیہ، معین قاضی، روہن دھنجرکر سمیت متعدد معززین اور کانگریس کارکنان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK