• Sun, 22 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پوائی جھیل پر ملک کا سب سے شاندار میوزیکل فاؤنٹین تیار

Updated: November 22, 2026, 11:31 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

آج افتتاح، ۱۸۰؍ میٹر طویل فوارے اور لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کے ذریعے مراٹھوں کی بہادری کی داستان پیش کی جائے گی۔

The inauguration will be performed by Cabinet Minister Mangal Prabhat Lodha. Photo: INN
افتتاح کابینی وزیر منگل پربھات لودھا کریں گے۔ تصویر: آئی این این

ممبئی کے سیاحتی مقامات میں ایک نیا اور دلکش اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ پوائی جھیل کے گنیش گھاٹ پر تقریباً۳۰؍ کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا۱۸۰؍ میٹر طویل اور عالمی معیار کا جدید ترین ’میوزیکل فاؤنٹین اور ملٹی میڈیا لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو ‘اتوار کی شام۷؍بجے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اس کا افتتاح کابینی وزیر منگل پربھات لودھا کریں گے جن کی خصوصی کوششوں اور ممبئی مضافاتی ضلع منصوبہ بندی کمیٹی( ڈی پی ڈی سی )کے فنڈ سےمہاڈا نے اس منصوبے کو مکمل کیا ہے۔

اس تعلق سے منگل پربھاد لودھا کی دفتر سے ملی معلومات کے مطابق اس عالمی معیار کے ملٹی میڈیا شو میں ۴۰؍میٹر (۱۳۰؍ فٹ)بلندی تک جانے والے واٹر جیٹس،۲۷؍ فائر جیٹس، لیزر لائٹس اور واٹر اسکرین کے ذریعے ۳؍خصوصی فلمیں دکھائی جائیں گی جن میں چھترپتی شیواجی مہاراج و مراٹھا سلطنت کی بہادری، مہاراشٹر کی ثقافت اور ممبئی کی تاریخ کو زندہ کیا جائے گا۔ روزانہ تین شوز منعقد کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: سندھو درگ میں ملک کا پہلا زیر آب عجائب گھر بنانے کا منصوبہ، تکمیل ۲۰۲۸ء تک متوقع

اعلامیہ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ منصوبہ جھیل کے ماحول کیلئے بھی مفید ثابت ہوگا، کیونکہ اس کے ذریعے روزانہ تقریباً۳۰؍ لاکھ لیٹر پانی میں آکسیجن شامل ہونے سے پانی صاف رہے گا، جبکہ آبی حیات کے تحفظ کیلئے روشنی اور آواز کو مقررہ حد میں رکھا گیا ہے۔

اس ضمن میں وزیر منگل پربھات لودھا نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نئی نسل کو مراٹھوں کی تاریخ سے روشناس کرانا اور ممبئی میں سیاحت و روزگار کو فروغ دینا ہے۔ سیاحوں کی سہولت کیلئے یہاں کنٹرول روم، سی سی ٹی وی، سیکوریٹی، فرسٹ ایڈ اور وہیل چیئر سمیت تمام جدید انتظامات کئےگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK