Inquilab Logo Happiest Places to Work

دیونا رمذبح انتظامیہ کا بڑے پیمانے پرانتظامات کا دعویٰ

Updated: May 15, 2026, 7:14 PM IST | Mumbai

عید قرباں کے لئے اتوار ۱۷؍مئی سے جانوروں کی آمد اور فروخت کاآغاز۔کام تیزی سے جاری ۔ جانوروں کی گاڑیاں منڈی میں لانے کے لئے پہلی مرتبہ ٹوکن سسٹم جاری کیا جائے گا۔ ۷۷۸۵۰؍ اسکوائر میٹر پر عارضی شیڈ بنایا جارہا ہے ۔۱۷۰؍سی سی ٹی وی اور۳۴؍ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی

A shed has been built in Deonar Mandi for Eid-ul-Adha. Photo: INN
عید قرباں کے لئے دیونار منڈی میں عارضی شیڈبنایا جارہاہے ۔ تسویر: آئی این این

 اتوار ۷ ا؍مئی سے دیو نارمنڈی میں قربانی کے جانور لائے جانے کے لئے بڑے پیمانے پر مذبح انتظامیہ کی جانب سے تیاری کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔ دیونار مذبح کے جنرل منیجرنے کیاکہا؟ قربانی کے جانور وں کی آمد اورفروخت کا عمل۳۰؍مئی تک جاری رہے گا۔ اس تعلق سے دیونار مذبح کے جنرل منیجرکلیم پٹھان نے نمائندۂ انقلاب کےاستفسار پربتایا کہ’’جانوروں کی آمد سے قبل کام تیزی سے جاری ہے۔کوشش کی جارہی ہےکہ ۱۷؍ مئی سے قبل تمام کام پورے کرلئےجائیںتاکہ جب جانوروں کی آمد شروع ہوتو کسی قسم کا مسئلہ نہ پیدا ہو ۔‘‘ 

یہ بھی پڑئے : کرناٹک کی حجاب پسند طالبہ مسکان کیا کر رہی ہیں؟

 عید قرباں کے لئے دیونار منڈی میںانتظامات کی خاطرامسال ۲۰؍کروڑ روپے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منظور کئے گئے ہیں۔ دیکھنا ہوگا کہ اس فنڈ کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ سال کی شکایات کا امسال کس طرح بہتر انتظامات کےذریعے ازالہ کیا جاتا ہے۔یادرہے کہ اس سے قبل یہ تجویز ایک سے زائدمرتبہ پیش کی گئی کہ اگر مستقل طور پرشیڈبنادیئے جائیں  تو قربانی کے ایام کےلئے ہرسال فنڈ مختص کرنے اورعارضی شیڈبنانے کی ضرورت نہیں رہے گی مگر اس پر عمل نہیںکیا گیا۔

صاف صفائی پر خاص توجہ دینے کا مطالبہ 
کچھ تاجروں کی جانب سے صاف صفائی پرخاص توجہ دینے اورباڑوں کی تقسیم میںضابطہ شکنی نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس پر دیونار مذبح انتظامیہ کاکہنا ہےکہ ضابطوں کے مطابق ہی عمل کیا جاتا ہے اور صاف صفائی پرپہلے سے ہی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ 


دیونار منڈی میںکس طرح کے انتظامات کئے جارہے ہیں؟

(۱) ۷۷۸۵۰؍اسکوائر میٹر ایریا پر محیط پر عارضی شیڈ اور ۲۲۲۵۶؍ اسکوائر میٹر کا مستقل شیڈ جس میںبیک وقت ایک لاکھ سے زائدجانوروں (بکرے اوربھینس )کو رکھنے کی گنجائش ہوگی (۲) ۶۰۰؍ صفائی ملازمین (۳) ۵۰۰؍ پولیس کے جوان(۴) ۲۰۰؍ سیکوریٹی گارڈز (۵)۷۰ ا ؍سی سی ٹی وی کیمرے، ۶؍ گھومنے والے اور ۳۴؍ ڈرون کیمروں کی تنصیب (۶)باڑوں کا الاٹمنٹ (۷) تاجروں کےہمراہ میٹنگیں (۷) حسبِ ضرورت اورگرمی کی شدت کے پیش نظر پانی کی وافر مقدار میں فراہمی (۸) ڈاکٹروں کی اضافی ٹیموں کی تعیناتی (۹) گشتی دستہ کی تعیناتی (۱۰) جانوروں کی گاڑیاں منڈی میں داخل کرنے کے لئے پہلی مرتبہ ٹوکن سسٹم جاری کیا جائے گا ۔یہ ٹوکن بالترتیب بیگن واڑی جنکشن کے پاس ہی دے دیا جائے گا تا کہ دیونار گیٹ پر ہنگامہ آرائی اور غیر ضروری ٹریفک سے بچا جاسکے۔ اس کے علاوہ امسال قربانی کرنے کےبعد گوشت لے جانے کےلئے بھی ٹوکن جاری کیا جائے گا تاکہ بدنظمی سے بچا جاسکے۔ یہ تفصیلات بھی دیونار سلاٹرہاؤس کےجنرل منیجر کلیم پٹھان نے انقلاب کے سوال پربتائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK