مقابلوں میں۸؍تھار،۱۲؍ ٹریکٹر اور۱۷۵؍بائک سمیت۲۰۰؍ گاڑیاں جیتی تھیں اور ۱۵۰۰؍ تمغے حاصل کئے تھے۔ لوگ دوردور سے اس کی دوڑ دیکھنے آتے تھے۔ اپنے پیارے بیل کے انتقال سے مالک صدمہ سے نڈھال۔ مداح بھی غمگین۔
EPAPER
Updated: August 31, 2026, 3:58 PM IST | Agency | Pune
مقابلوں میں۸؍تھار،۱۲؍ ٹریکٹر اور۱۷۵؍بائک سمیت۲۰۰؍ گاڑیاں جیتی تھیں اور ۱۵۰۰؍ تمغے حاصل کئے تھے۔ لوگ دوردور سے اس کی دوڑ دیکھنے آتے تھے۔ اپنے پیارے بیل کے انتقال سے مالک صدمہ سے نڈھال۔ مداح بھی غمگین۔
ریاست مہاراشٹر کے مشہور ’بھارت کیسری‘ بیل اومیا چل بسا۔ اومیا نے گزشتہ ۹؍برس سے بیل گاڑیوں کی ریس میں اپنی رفتار اور متاثر کن کارکردگی کیلئے خاص پہچان بنائی تھی اور کئی باوقار ایوارڈز بھی جیتے تھے۔ پونے کے ماول تعلقہ کا پہلا ’بھارت کیسری‘ بیل اومیا ۲۷؍ اگست کی دوپہر میں چل بسا۔ اس کے انتقال سے ماول تعلقہ میں بیل گاڑیوں کے مالکان اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ ماول تعلقہ روایتی کھیلوں اور ثقافت کیلئے مشہور ہے جیسے بیل گاڑیوں کی دوڑ، کشتی اور رتھ دوڑ۔ اومیا نے بیل گاڑیوں کی دوڑ میں اپنی رفتار اور طاقتور پرفارمنس سے پورے مہاراشٹر میں شہرت حاصل کی تھی۔ ہزاروں بیل گاڑیوں کی ریس کے شائقین اومیا کی دوڑ دیکھنے کیلئے میدان میں امڈ آتے تھے۔ اومیا حریف بیل گاڑیوں کو شکست دے کر اپنے مالک کاسر فخر سے بلند کردیتا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:مسلم دکاندار کی حمایت، دیپک کمار کے خلاف ایف آئی آر پر سپریم کورٹ کی روک
اومیا کی رفتار، دوڑنے کے انداز اور پھرتی کی وجہ سے میدان میں موجود شائقین میں خاص جوش و خروش کا ماحول پیدا ہوجاتا تھا۔ اومیا کی آخری وداعی کے موقع پر بیل گاڑیوں کے ہزاروں شائقین موجود تھے۔ اس موقع پر بیل گاڑی کے مالک رام ناتھ وارنگے کو روتے ہوئے دیکھ کر وہاں موجود لوگوں کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے۔ بہت سے معززین نے اومیا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ’ماول کا فخر‘ قرار دیا۔
بیل گاڑیوں کی ریس میں اومیا کی رفتار، عزم اور چھاپ کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ماول کا ’بھارت کیسری‘ اومیا وارنگ واڑی کے رام ناتھ وارنگے کا معروف بیل تھا۔’ٹی وی نائن ‘ کی خبر کے مطابق گزشتہ ۹؍برس سے اومیا نے مہاراشٹر میں مختلف بیل گاڑیوں کی ریس میں اپنی رفتار سے غلبہ حاصل کیا تھا۔ اب بیل گاڑیوں کی ریس کے شائقین اپنے پیارے اومیا کی دوڑ کا نظارہ نہیں کر سکیں گے۔ اومیا نے بیل گاڑیوں کی دوڑ میں کئی باوقار فتوحات حاصل کی تھیں۔
یہ بھی پڑھئے:امروہہ : آٹو ڈرائیور مناظر نے قیمتی سامان سے بھرا خاتون کابیگ واپس لوٹایا
اومیا کو۲۰۲۴ء میں ماول فیسٹیول میں ’بیل گاڑیوں کی دوڑ کے بادشاہ‘ کے طور پر خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ شائقین شوقین اومیا کی رفتار، عزم اور ماول کے بیل گاڑی ریس کے میدان میں کامیابی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اومیا کی موت سے ماول کے بیل گاڑی ریس کے گراؤنڈ میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ مداحوں نے ذاتی طور پر اور سوشل میڈیا پر اومیا کو خراج عقیدت پیش کیا۔