Inquilab Logo

الیکشن کمیشن تفتیشی اداروں کا سیاسی استعمال روکے : اکھلیش یادو

Updated: April 02, 2024, 1:45 PM IST | Agency | Lucknow

سماجوادی سربراہ نے پوسٹ کیا کہ الیکشن کمیشن سے ہی امید ہےکہ وہ بے ایمان حکومتی مشینری کو فعال نہیں ہونے دیگا۔

Akhilesh Yadav. Photo: INN
اکھلیش یادو ۔ تصویر : آئی این این

سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے خلاف ای ڈی، سی بی آئی اور محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائیوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف انڈیا( ای سی آئی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحقیقاتی ایجنسیوں کے سیاسی استعمال کوروکنے کے اقدامات کرے۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بی جےپی پر اس تعلق سے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’۱۰؍برسوں میں ملک کا بینکنگ نظام مضبوط ہوا‘‘

سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے اپنی پوسٹ میں ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس محکمہ کے پہلے لفظ کو ملا کر ’ای سی آئی‘ یعنی الیکشن کمیشن آف آنڈیا بنایا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے ’’ ای ڈی= ای، سی بی آئی = سی اور انکم ٹیکس = آئی مل کر جس طرح ای سی آئی بنتا ہے وہ دراصل ایک مثبت اشارہ ہے کہ ’الیکشن کمیشن آف انڈیا‘ ہی امید کی وہ کرن ہے جو بی جے پی حکومت کے ذریعے ای ڈی، سی بی آئی اور آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے غلط استعمال پر قدغن لگا سکتا ہے۔ ‘‘
 اکھلیش یادو نے لکھا ہے ’’آج سے ہم۲۰۲۴ء کے ابتدائی انتخابات کے مہینے میں داخل ہو رہے ہیں۔ امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے بے لگام اور بے ایمان حکومتی مشینری کو فعال نہیں ہونے دے گا اور ہمیشہ کی طرح جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے ڈھال کا کام کرے گا۔ جب جمہوریت زندہ رہے گی تب ہی الیکشن کمیشن کا وقار اور ساکھ برقرار رہے گی۔ ‘‘ایس پی کے سربراہ نے بلا خوف و خطر منصفانہ انتخابات کرانے اور تمام پارٹیوں کو بغیر کسی تعصب اور امتیاز کے الیکشن لڑنے کے یکساں مواقع دینے پر الیکشن کمیشن کو مبارکباد بھی دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK