Inquilab Logo Happiest Places to Work

مردم شماری کیلئےاب شمار کنندگان گھر گھر آکر معلومات لیں گے

Updated: May 18, 2026, 2:43 PM IST | Iqbal Anshari | Mumbai

مہاراشٹر کیچیف پرنسپل مردم شماری آفیسر نےکہا کہ اگر شہریوں نے خود شماری نہیں کی ہے تب بھی شمار کنندگان گھر آئیں گے،یہ عمل ۱۴؍ جون تک جاری رہے گا۔

Officers and personnel on census duty collecting relevant papers and forms. Photo: INN
مردم شماری کی ڈیوٹی پر مامور افسران اور اہلکارمتعلقہ کاغذات اور فارم جمع کرتے ہوئے ۔۔ تصویر: آئی این این

ممبئی اور تھانے سمیت پورے مہاراشٹر میں یکم مئی تا ۱۵؍ مئی شہریوں کو آن لائن خود شماری کے بعد اب ۱۶؍ مئی سےگھر گھر جاکر شہریوں کی مردم شماری کرنے کا عمل شروع کیا جارہا ہے اور اس کام پر مامور شمار کنندگان کو ،جس علاقے کا انہیں سروے کرنا ہے اس کا گوگل نقشہ اور دیگر ایشا پر مشتمل کٹ تقسیم کی گئی۔ آج پیر ۱۸؍ مئی سے شمار کنندہ گھر گھر جاکر شہریوں کی تفصیل ڈیجیٹل طریقے سے حاصل کریں گے ۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر کی چیف پرنسپل مردم شماری آفیسرڈاکٹر نروپما جے ڈانگے نے بتایا کہ گھر گھر جاکر مردم شماری کرنے کیلئے ممبئی سمیت ریاست میں تقریباً ۲؍ لاکھ ۶۴؍ ہزار شمار کنندہ اور سپروائزر کو مامور کیا ہے۔

یہ بھیب پڑھئے : نیٹ پیپرلیک تنازع کے درمیان این ٹی اے میں انتظامی رد وبدل

خود شماری نہ کرنے والے شہری کے گھر بھی شمار کنندہ آئے گا
مہاراشٹر کی چیف پرنسپل مردم شماری آفیسرنے بتایا کہ ’’یکم مئی تا ۱۵؍ مئی شہریوں سے آن لائن خود شماری کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور خوشماری اختیاری تھی، لہٰذا چاہے یہ کیا جائے یا نہ کیا جائے، شمار کنندگان ریاست(مہاراشٹر) میں ۱۶؍مئی سے۱۴؍جون ۲۰۲۶ء کے درمیان ہر گھر کا دورہ کریں گے تاکہ معلومات اکٹھا کریں اورانہیں ڈیجیٹل طریقے ( موبائل ایپ کے ذریعے)سے ریکارڈ کریں۔یعنی جن شہریوں نے خود شماری نہیں کی ہے تب بھی انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے گھر پر بھی شمار کنندہ ضرور جائے گا جس کے بعد وہ اپنے گھر اور اہل خانہ کی معلومات اسے دے سکتے ہیں۔‘‘انہوںنے مزید بتایاکہ جن شہریوں نے یکم تا ۱۵؍ مئی کے درمیان آن لائن خود شماری کی ہے، انہیں محکمہ مردم شماری کی جانب سے ’ایس ای آئی ڈی ‘ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر یا ای میل پر بھیجا گیا ہے۔ جب شمار کنندہ ان کے گھر جائے تو وہ یہی ایس ای آئی ڈی انہیں بتا دیں ۔ اس سےسروے کرنے میں آسانی ہوگی۔افسر کے بقول خود شماری کے عمل کے دوران کسی بھی دستاویزات کو اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے : ٹی سی ایس معاملے کے کوریج میں اپنی تصویر سے جلگاؤں کے متین پٹیل پریشان

سنیچر کو کٹ کی تقسیم کی گئی 
مردم شماری کرنے کیلئے سنیچر کو ممبئی میں جن مراکز سے پولیو وغیرہ کا کام کیا جاتا ہے، ان کے ہیلتھ سینٹر پر شمار کنندگان کو بلایا گیا تھااور وہاں سے انہیں ان کے بلاک/علاقے کا نقشہ ، بیگ اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا جس کے بعد ایک سپروائز کے ساتھ علاقے میں بھی لے جایا گیا تاکہ شمار کنندگان اپنے اپنے علاقے/ بلڈنگ /چال وغیرہ کو دیکھ سکیں کہ انہیں کہاں کی مردم شماری کرنی ہے۔ شمار کنندہ کو اپنے اپنے علاقے کا نقشہ بنانے بھی کہا گیا ہے۔ بائیکلہ (میونسپل ای وارڈ) کا علاقہ دیا گیا ہے اس لئے ہمیں مولانا شوکت علی روڈ پر واقع مرلی دیورا  آئی ہاسپٹل میںبلایا گیا تھا۔یہ معلومات مردم شماری کے ایک شمار کنندہ راشد فیض نے جو ٹیچر ہیں،بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ایک سپر وائزر کے ماتحت ۶؍ تا ۱۰؍ انومریٹر ( شمار کنندہ)  ہے اور ایک شمار کنندہ کو تقریباً ۱۵۰؍ مکانات کا سروے کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔‘‘
اس ضمن میں ممبرا وارڈ آفیس کے فیلڈ ٹرینرانیس بیلدار سے رابطہ قائم کرنے پر انہوںنے بتایا کہ سنیچر کووارڈ آفس میں مردم شمار کنندگان کو ان کی کٹ ان کے متعلقہ وار ڈ آفس سے تقسیم کی گئی ہے ۔ ممبراوارڈ میں مردم شماری کیلئے مقرر اسٹاف کو ممبرا وارڈ آفس میں طلب کیا گیا تھا ۔ممبرا میں کل ۵۱۲؍ شمار کنندہ کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔چند شمار کنندگان نے انہیں دیئے گئے علاقوں کا اتوار کو جائزہ لیا تا کہ پیر کو جب وہ گھر گھر جاکر مردم شماری کریں تو انہیں پریشانی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھئے : ناندیڑ، ہنگولی، واشم، اکولہ کیلئے ممبئی کی ۲ ؍نئی ہفتہ واری ٹرینیں

اس سروے میں مادری زبان کا کالم نہیں ہے
کوسہ میں مردم شماری کے سپر وائز ر عتیق الرحمٰن سجاد الرحمٰن نے بتایا کہ ’’ اس سروے میں مادری زبان درج کرنے والا کوئی کالم نہیں ہے لیکن فروری ۲۰۲۷ء میں مردم شمار ی کا جو دوسرا مرحلہ ہوگا اس میں مادری زبان کے ساتھ ساتھ دیگر تفصیل بھی پوچھی جائے گی۔‘‘
گھرآنے والا افسر کیا کیا سوالات پوچھے گا
مہاراشٹر کی چیف پرنسپل مردم شماری آفیسرڈاکٹر نروپما جے ڈانگے کے مطابق جو ۳۳؍سوالا ت خود مردم شماری میں پوچھے گئے تھے وہی سوالات ۱۶؍ مئی سے ۱۴؍ جون تک ہونے والے سروے میں بھی پوچھے جائیں گے ۔ شہری اس سائٹ پر
https://se.census.gov.in/
پر دائیں جانب دیئے گئے ’ سوا گننا پرشن ‘ پر کلک کر کے  دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK