• Sat, 07 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایپسٹین فائلز: ہلیری کلنٹن کا عوامی سماعت کا مطالبہ، کہا سب کچھ شفاف ہونا چاہئے

Updated: February 07, 2026, 8:01 PM IST | Washington

ایپسٹین فائلز معاملے میں ہلیری کلنٹن نے عوامی سماعت کا مطالبہ کیا، کہا سب کچھ شفاف ہونا چاہئے، ساتھ ہی انہوں نے براہ راست اوورسائٹ کمیٹی کے چیئرمین جیمز کومر کو کھلے عام اس تنازعے پر بات کرنے کی دعوت دی۔

Former US Secretary of State Hillary Clinton. Photo: INN
سابق امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ ہلیری کلنٹن۔ تصویر: آئی این این

سابق امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ ہلیری کلنٹن نے جمعرات کوہاؤس اوورسائٹ کمیٹی کے ریپبلکن اراکین کو چیلنج کیا کہ وہ جنسی جرائم میں ملوث مجرم  جیفری ایپسٹین کے معاملے کی تحقیقات کے حصے کے طور پر ایک عوامی سماعت کا انعقاد کریں۔ہلیری کلنٹن نے کہا، ’’چھ ماہ تک، ہم نے اوورسائٹ کمیٹی میں ریپبلکن اراکین کے ساتھ نیک نیتی سے کام کیا۔ ہم نے حلف اٹھا کر انہیں بتایا کہ ہم کیا جانتے ہیں۔ انہوں نے اس سب کو نظرانداز کر دیا۔ انہوں نے ہدف بدل ڈالے اور احتساب کو توجہ ہٹانے کا ذریعہ بنا دیا۔‘‘بعد ازاں انہوں نے براہ راست اوورسائٹ کمیٹی کے چیئرمین جیمز کومر کو کھلے عام اس تنازعے پر بات کرنے کی دعوت دی۔ ’’تو آئیے یہ کھیل بند کرتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ لڑائی چاہیے، تو آئیے اسے عوامی سطح پر لڑتے ہیں۔ آپ شفافیت کی بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ عوامی سماعت، کیمرے کے سامنے، اس سے زیادہ شفاف اور کیا ہو سکتا ہے۔ ہم وہاں موجود رہیں گے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ایپسٹین فائلز اور وبا کی سازش: بل گیٹس سے متعلق وائرل دعویٰ گمراہ کن

واضح رہے کہ اس ہفتے کے آغاز میں، کلنٹن جوڑے نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے پر اتفاق کیا تھا، جس کے تحت ہلیری کلنٹن۲۶؍ فروری کو بند کمرے میں پیش ہوں گی اور سابق صدر بل کلنٹن اگلے دن پیش ہوں گے۔تاہم صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ کلنٹن جوڑے کو پیش ہونے پر مجبور کیا جانا ’’شرم کی بات‘‘ ہے۔ انہوں نے این بی سی نیوز کو بتایا، ’’مجھے پریشانی ہے کہ کوئی بل کلنٹن کے پیچھے پڑا ہے۔‘‘دریں اثناء جمعرات کو وہائٹ ہاؤس بریفنگ کے دوران، ترجمان کیرولین لیویٹ سے صدر کے تبصرے کی وضاحت کرنے اور یہ بتانے کو کہا گیا کہ وہ اس تفتیش سے کیوں پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’دیکھیے، میرے خیال میں صدر کے دل میں سابق صدر بل کلنٹن کیلئے احترام ہے۔ انہوں نے خود کل کہا تھا کہ ان کے اچھے تعلقات رہے ہیں، اور وہ یہی بات دہرا رہے تھے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: نیشنل پریئر بریک فاسٹ: مَیں جنت کا حقدار ہوں: ڈونالڈ ٹرمپ

یاد رہے کہ ایپسٹین۲۰۱۹ء میں جنسی اسمگلنگ کے الزامات پر مقدمے کا انتظار کرتے ہوئے نیویارک شہر کی جیل میں مردہ پایا گیا تھا۔ اس نے فلوریڈا کی ایک عدالت میں جرم کا اعتراف کیا تھا اور۲۰۰۸ء میں ایک نابالغ لڑکی کو جسم فروشی کے لیے فراہم کرنے کے جرم میں سزا پائی تھی، لیکن تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ نسبتاً معمولی سزا ایک خصوصی سودا تھی۔جبکہ ایپسٹین کے متاثرین کا الزام ہے کہ اس نے ایک وسیع جنسی اسمگلنگ نیٹ ورک چلایا جسے امیر اور طاقتور افراد استعمال کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK