یورپی یونین نے یوکرین کی تعمیر نو کیلئے ۷ء ۱۱؍ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، ساتھ ہی جمعرات کو یوکرین بحالی کانفرنس کے موقع پر یوکرین کیلئے اپنی مالی اور سیاسی حمایت بڑھانے کا عہد کیا۔
EPAPER
Updated: July 11, 2025, 5:03 PM IST | Brussels
یورپی یونین نے یوکرین کی تعمیر نو کیلئے ۷ء ۱۱؍ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، ساتھ ہی جمعرات کو یوکرین بحالی کانفرنس کے موقع پر یوکرین کیلئے اپنی مالی اور سیاسی حمایت بڑھانے کا عہد کیا۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے روس یوکرین جنگ (جو اپنے چوتھے سال میں ہے) کے درمیان یوکرین کے لیے یورپ کی غیرمتزلزل حمایت کی تصدیق کرتے ہوئے نئے اقدامات کا ایک سلسلہ پیش کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وان ڈیر لیین نے ایک تاریخی سرمایہ کاری اقدام ’’ یوکرین تعمیر نو خصوصی فنڈ‘‘کے اجراء کا اعلان کیا، جو بڑے پیمانے پر نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: جنوبی کوریا: مارشل لا کیس میں سابق صدر یون سک یول کی گرفتاری منظور
اٹلی، جرمنی، فرانس، پولینڈ اور یورپی انویسٹمنٹ بینک کے اشتراک سے تیار ہونے والا یہ فنڈ توانائی، نقل و حمل، خام مال اور ڈیول یوز انڈسٹریزمیں بڑے منصوبوں کا آغازکرنے کی توقع رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ہم عوامی سرمائے کو بروئے کار لاتے ہوئے بڑے پیمانے پر نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو لانے اور ملک کی تعمیرِ نو میں مدد کرکے عملی طور پر یوکرین کے مستقبل میں حصہ دار بن رہے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ’’ صرف اس سال ہم یوکرین کی بیرونی مالی ضروریات کا۸۴؍ فیصد پورا کریں گے۔‘‘نئے فنڈ کے علاوہ، وان ڈیر لیین نے یوکرین کو ایک ارب یورو کی نئی میکرو فنانشل اسسٹنس کی ادائیگی اور یوکرین فیسیلٹی سے۳؍ ارب یورو سے زائد کی ادائیگی کا بھی اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: شیخ حسینہ پر انسانیت کے خلاف جرائم میں باضابطہ فردِ جرم عائد: رپورٹ
کوسٹا نے جاری روسی حملوں کے باوجود امن کے لیے یوکرین کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یورپی یونین ایک منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے پابندیوں، دفاعی امداد اور سفارت کاری کا استعمال جاری رکھے گی۔وان ڈیر لیین اور کوسٹا دونوں نے یوکرین کے یورپی یونین میں شمولیت کے سفر کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔ کوسٹا نے تصدیق کی کہ یوکرین نے الحاق مذاکرات کے پہلے گروپکلسٹرکھولنے کی شرائط پوری کر لی ہیں، اور یورپی لیڈروں پر زور دیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے آگے بڑھیں۔الگ سے، ایک تحریری بیان میں، یورپی کمیشن نے یوکرین کی بحالی کے لیے مزید۲؍ اعشاریہ ۳؍ ارب یورو کے مالی معاونت پیکج کا اعلان کیا۔ اس میںایک اعشاریہ ۸؍ ارب یورو کے قرض کی ضمانتیں اور۵۸؍ کروڑ یورو کے گرانٹ شامل ہیں، جس سے توانائی، بنیادی ڈھانچے اور چھوٹے کاروباروں جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے متحرک ہونے کی توقع ہے۔بیان میں کہا گیاکہ ’’توقع ہے کہ اس سے یوکرین میں۱۰؍ ارب یورو تک سرمایہ کاری متحرک ہوگی۔‘‘