• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پونے میں تیزرفتار ایس ٹی بس، کار اور موٹر سائیکل سےٹکرائی

Updated: August 26, 2024, 11:49 AM IST | Inquilab News Network | Pune

شدید زخمی ہونے والی خاتون جائے حادثہ پر ہلاک، ۷؍ افراد زخمی، جن میںدو کی حالت نازک بتائی گئی۔

The affected bus and local people can be seen at the accident site in Bhopuri. Photo: INN
بوپوڑی میں جائے حادثہ پر متاثرہ بس اور مقامی افراد دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

یہاں کے کھَڑکی علاقے میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کی بس ایک کار اور موٹر سائیکل سے ٹکراگئی ہے۔ اس حادثے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ۶؍افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سکال کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اولڈ ممبئی پونے ہائی وے پر کھڑکی کی حدود میں  بوپوڑی کے پاس پیش آیا ہے۔ اتوار کی صبح نوبجے یہاں ایک تیزرفتار ایس ٹی بس، کار سے ٹکرائی ہے۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا، بس میں ۱۲؍ مسافر موجود تھے۔ جبکہ کار میں  ۷؍افرادسوار تھے۔ حادثے میں کار میں سوار ایک خاتون شدید زخمی ہوئی اور اس نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑدیا ہے۔ بقیہ ۷؍ زخمی افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:نیپال حادثہ: مزید۳؍ افراد ہلاک، جلگاؤں کے۲۵؍مہلوکین کی لاشیں بذریعہ خصوصی طیارہ لائی گئیں


رپورٹ کے مطابق بس میں  سوار ۱۶؍افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ کا سبب یہ بتایا گیا کہ بس، ڈرائیور کے قابو کے باہر سے ہوگئی تھی۔ حادثے کی اطلاع پولیس کو دینے کے بعد مقامی افراد نے زخمیوں  کو اسپتال پہنچایا۔ مہلوک خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سسون اسپتال بھیج دی گئی ہے۔ تصادم میں  بس کے اگلے کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ آدھی کار چکنا چُور ہوگئی ہے۔ 
 انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی پولیس کمشنرزون ۴؍ ہمت جادھو نے بتایا کہ ’’ایم ایس آرٹی سی بس کار اور موٹر سائیکل سے ٹکرائی ہے۔ جس میں  ایک خاتون ہلاک اور ۸؍افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے۔ مقامی پولیس حادثےکی جانچ کررہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK