Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء: سیکوریٹی خدشات پر ایران کا امریکہ جانے سے انکار

Updated: April 06, 2026, 4:07 PM IST | Tehran

ایرانی وزیرِ کھیل احمد دنیامالی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکوریٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث، ایرانی فٹ بال ٹیم اس وقت تک فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکہ کا سفر نہیں کرے گی۔

Trump And Irani Players.Photo:INN
ٹرمپ اور ایرانی فٹبال کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

 ایرانی وزیرِ کھیل احمد دنیامالی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکوریٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث، ایرانی فٹ بال ٹیم اس وقت تک فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکہ کا سفر نہیں کرے گی جب تک ان کے میچز میکسیکو منتقل نہیں کر دیے جاتے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس حالیہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایرانی کھلاڑیوں کی حفاظت کی ضمانت دینے سے معذرت کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:انٹرنیٹ پررنویر سنگھ کے ذریعہ شریا گھوشال کی نقل کا ویڈیو وائرل

ایران کی فٹ بال فیڈریشن نے فیفا سے باقاعدہ درخواست کی ہے کہ موجودہ جنگی حالات اور سفارتی تناؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے شیڈول میں تبدیلی کی جائے۔  ایران فٹ بال کے سربراہ مہدی تاج کا موقف ہے کہ جب میزبان ملک (امریکہ) خود تحفظ فراہم کرنے سے قاصر ہے، تو ٹیم کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے تمام گروپ میچز امریکہ کے بجائے میکسیکو منتقل کیے جائیں، جو کنیڈا کے ساتھ ورلڈ کپ کا مشترکہ میزبان ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل: آر سی بی کی شاندار جیت، سی ایس کے کو مسلسل تیسری شکست

۲۸؍ فروری سے شروع ہونے والے فوجی حملوں نے مشرقِ وسطیٰ اور بین الاقوامی کھیلوں کے میدان میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تاحال فیفاکے حتمی جواب کے منتظر ہیں، جس پر ایران کی ٹورنامنٹ میں شرکت کا دارومدار ہے۔ کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر واضح کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہونا چاہتے، لیکن اصولوں اور حفاظت پر سمجھوتہ بھی ممکن نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK