الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دیئے گئے طریقۂ کار کے مطابق فارم کی تفصیل معلوم کی جاسکتی ہے، آپ خود بھی جمع کروا سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 23, 2026, 12:46 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دیئے گئے طریقۂ کار کے مطابق فارم کی تفصیل معلوم کی جاسکتی ہے، آپ خود بھی جمع کروا سکتے ہیں۔
’ایس آئی آر‘ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ووٹرس بھاگ دوڑ کر کے اپنا فارم تو پُر کر رہے ہیں لیکن ان میں یہ تشویش بھی پائی جارہی ہےکہ جو فارم انہوں نے ان کے بوتھ لیول آفیسر ( بی ایل او) کے پاس جمع کیا ہے اسے بی ایل او نے اپ لوڈ کیاہے یا نہیں ؟ اس کیلئے الیکشن کمیشن نےووٹروں کو سہولت دی ہے کہ وہ بھی اپنے الیکشن کارڈ نمبر( ایپک نمبر) کی مدد سے آن لائن یہ چیک کر سکتے ہیںکہ ان کے بی ایل او نے انومریشن فارم ڈیجیٹل طریقے جمع کیا ہے یا نہیں ۔یہ کس طرح کر سکتے ہیں اس کا طریقہ نیچے دیا جارہاہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’طلبہ پر پھر حملہ ہوا تو مہاراشٹر میں چلنا مشکل کر دیں گے‘‘
- سب سے پہلے ووٹر کو درج ذیل ویب سائٹ پر جانا ہوگا: https://voters.eci.gov.in/
- ویب سائٹ کھلنے پر سامنے اسکرین پر انگریزی میں ہرے رنگ کے ’ فل انومریشن فارم‘ آئیکون پر کلک کرنا ہے۔ یہاں کلک کرنے پر ایک نئی ونڈو سامنے نظر آتی ہے جس میں موبائل نمبر/ایپک نمبر درج کر نا ہے اور اس کے نیچے دیا ہوا ’ کیپچا ‘ بالکل ویسے ہی بھرنا ہے جیسا دیا ہوا ہے اور ’ریکویسٹ او ٹی پی‘ پر کلک کرنا ہے۔
۔ چند سیکنڈ میں آپ کو اسی موبائل نمبر پر او ٹی پی موصول ہوگا جو آپ نے دیا تھا، اس او ٹی پی کو دیئے گئے کالم میں درج کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ممبئی: طلبہ احتجاج کے دوران اداکارہ عائشہ خان کو پولیس نے حراست میں لیا
۔ لاگ ان ہونے کے بعد اپنی ریاست ( مہاراشٹر)چننے کے بعد موجودہ ووٹر الیکشن کارڈ نمبر ( ایپک نمبر) درج کرنا ہوگا۔یہ نمبر ہر الیکشن کارڈ پر تصویر کے بازو میں لکھا ہوتا ہے ۔ یہ نمبر درج کرنے کے بعد بازو میں دیئےگئے ’سرچ ‘پر کلک کرنے ہوگا۔ اگر آپ کا فارم بی ایل او نے جمع کر دیا ہو تو انگریزی میں پیغام آئے گا کہ آپ کا فارم کامیابی کیساتھ جمع ہو چکا ہے۔
۔ اگر کسی ووٹر کا فارم جمع نہیں ہوا ہوگا تو اس اسکرین پر اس کی تفصیل دی جائے گی اور اس کے نیچے سرخ سیاہی میں پیغام نظر آئے گا جس کا مفہوم یہ ہے کہ آپ کا فارم جمع نہیں ہوا ہے ، اس پیغا م میں بی ایل او کا نام اور نمبر بھی دیاجائے گا جس کی مدد سے ووٹر اپنے بی ایل او سے رابطہ قائم کر کے یہ معلوم کر سکتا ہے کہ اس کا فارم کیوں جمع نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ ووٹر خود بھی انومریشن فارم آن لائن پُر کرنے کی کارروائی کر سکتا ہےبشرطیکہ اس کا موبائل نمبر ایپک سے منسلک ہو اور جو نام الیکشن کارڈ پر لکھا ہے ہوبہو وہی نام آدھار پر بھی ہو۔