• Mon, 08 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرانس: تجارتی یونینوں کی نئی ہڑتال کی دھمکی ، وزیر اعظم کے نام الٹی میٹم

Updated: September 20, 2025, 10:50 AM IST | Paris

فرانس میں تجارتی یونینوں نے نئی ہڑتالوں کی دھمکی دی، وزیراعظم کو الٹی میٹم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم ۲۴؍ ستمبر تک مطالبے تسلیم نہ کئے تو یونین ہڑتالوں کا اعلان کریں گی۔

A view of a trade union strike in France. Photo: PTI
فرانس میں ٹریڈ یونین کی ہڑتال کا ایک منطر۔ تصویر: پی ٹی آئی

متنازعہ بجٹ تجاویز کے خلاف ایک روزہ تحریک کے بعد فرانسیسی تجارتی یونینوں نے جمعے کو نئے وزیر اعظم سیباسٹین لییکورنو کو الٹی میٹم جاری کرتے ہوئے نئی ہڑتالوں کی دھمکی دی۔سی جی ٹی ٹریڈ یونین کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ’’اب بال وزیر اعظم کے پالیسی کورٹ میں ہے۔ اگر وہ۲۴؍ ستمبر تک ان کے مطالبات کا جواب نہیں دیتے ہیں تو ٹریڈ یونین ہڑتالوں اور مظاہروں کے لیے نئے دن کا فیصلہ کرنے کے لیے جلد از جلد ملاقات کریں گے۔’’۱۸؍ ستمبر کی تحریک ‘‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، یونینوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کافی نہیں تھا۔انہوں نے پورے بجٹ کے منصوبے کی مکمل منسوخی، مالیاتی انصاف، عوامی خدمات کے لیے مناسب بجٹ ، اعلیٰ سطحی سماجی تحفظ اور قانونی ریٹائرمنٹ کی عمر۶۴؍ سال بڑھانے کے منصوبوں کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے نجی کمپنیوں کو۲۱۱؍ بلین یورو (۲۴۷؍بلین ڈالر) کی عوامی امداد کے لیے سماجی اور ماحولیاتی شرائط کے  ساتھ ایک منصفانہ ماحول ، فرانس کی دوبارہ صنعت کاری، اور ملازمتوں کے خاتمے کو روکنے کے اقدامات میں سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا۔

ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر۵؍ہزارافراد کا احتجاج، غزہ جنگ رکوانے کا مطالبہ

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’۱۸؍ستمبر کی کامیابی مزدوروں کو طاقت کی پوزیشن میں لاتی ہے۔ ٹریڈ یونین نے بجٹ کی بحث میں دباؤ بنانے اور آخر کار سماجی انصاف حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے باقاعدگی سے ملنے پر اتفاق کیا۔یونینوں کا دعویٰ ہے کہ جمعرات کے ملک گیر احتجاج میں۱۰؍ لاکھ سے زیادہ افراد نے حصہ لیا، جبکہ وزارت داخلہ کے تخمینے کے مطابق یہ تعداد تقریباً ۵؍ لاکھ تھی۔حکام کے مطابق ۳۰۹؍  افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ۱۳۴؍  کو تحویل میں لیا گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کے۲۶؍ ارکان زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ بڑی فرانسیسی ٹریڈ یونینوں کے ذریعے منظم کی گئی، یہ تحریک سابق وزیر اعظم فرانسس بایرو کے متعارف کردہ متنازعہ بجٹ تجاویز کے جواب میں سامنے آئی۔ ۱۸؍ ستمبر کی کارروائی گزشتہ ہفتے کی ’’ بلاک ایوری تھنگ ‘‘ تحریک کے بعد ہوئی، جس میں ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ ۹۷؍ ہزار افراد شامل ہوئے تھے۔ فرانس میں سیاسی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ بایرو۸؍ ستمبر کو قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو  گئے تھے۔بایرو، جنہوں نے جولائی میں۲۰۲۶ء کے بجٹ کے فریم ورک کا اعلان کیا تھا، فرانس کے بڑھتے ہوئے عوامی قرضے، جو اب اس کے جی ڈی پی کے ۱۱۳؍فیصد ہے، کو کم کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر تقریباً۴۴؍ بلین یورو (۵۱؍بلین ڈالر) بچانے کے منصوبے کے لیے حمایت حاصل کر رہے تھے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مسلح افواج کے وزیر سیباسٹین لییکورنو کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ انہیں اپنی حکومت بنانے سے پہلے دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کی آئی اے ای اے کی فنڈنگ کم کرنے کی دھمکی، ایران نےاپنی قرار داد واپس لی

دراصل فرانس کا ۵؍ اعشاریہ ۸؍ فیصد جی ڈی پی کےخسارے کے ساتھ یورپی یونین کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ ہے۔بجٹ مذاکرات فرانسیسی سیاست میں کشیدگی کی اہم وجہ رہے ہیں۔گزشتہ سال ۲۰۲۵ءکے بجٹ پر معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے بائیں بازو اور انتہائی دائیں جماعتوں کے عدم اعتماد کی تحریک پر متحد ہونے کے بعد دسمبر میں مشیل بارنیئر حکومت کو بھی خاتمے کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK