• Sun, 22 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیلی نسل کشی کی مخالف آواز فرانسسکا البانیز نے جھکنے سے انکار کر دیا

Updated: February 22, 2026, 12:03 PM IST | New York

اسرائیلی نسل کشی کی مخالف آواز فرانسسکا البانیز نے جھکنے سے انکار کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف رپورٹوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

UN Special Representative Francesca Albanese. Photo: X
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز۔ تصویر: ایکس

فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف مبینہ بیانات پر یورپی ممالک کے دباؤ کے باوجود استعفیٰ نہیں دیں گی۔ انہوں نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے اس الزام کو ’’بے ہودہ‘‘ قرار دیا کہ انہوں نے اسرائیل کو ’’انسانیت کا دشمن‘‘ کہا۔ واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب فرانسیسی اراکین پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا کہ البانیز نے دوحہ میں ایک کانفرنس میں اسرائیل کے خلاف یہ الفاظ کہے، جبکہ بعد میں وہ ویڈیو جعلی نکلا۔ دریں اثناء جرمنی، فرانس اور چیک جمہوریہ نے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ البانیز نے واضح کیا کہ یہ تنازع ان کی ان رپورٹوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے جن میں۶۲؍ ممالک پر اسرائیل کو سیاسی، اسٹریٹجک اور فوجی مدد فراہم کرنے پر تنقید کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کو پورے مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنے کا انجیلی حق ہے: امریکی ایلچی ہکابی

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کے ان کہے الفاظ کی زیادہ جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جبکہ اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گی کیونکہ انہیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی حمایت حاصل ہے۔بعد ازاں  البانیز نے کانفرنس میں کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے’’دل میں چھرا گھونپا گیا‘‘ ہے اور بہت سے ممالک نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کیے اور سیاسی حمایت دی۔دنیا بھر کے۱۵۰؍ سے زائد سابق وزراء، سفارت کاروں اور سفیروں نے البانیز کی حمایت میں خط لکھا اور فرانسیسی وزیر خارجہ پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں اسرائیلی حملوں اور فلسطینیوں کی جبری بےدخلی سے نسلی تطہیر کا خطرہ

یاد رہے کہ فرانسیسکا البانیز۲۰۲۲ء میں اس عہدے پر مقرر ہوئی تھیں اور وہ غزہ پر اسرائیلی جنگ کی مسلسل مخالفت کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی رسائی اور بین الاقوامی قانون کے تحت احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے علاوہ وہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور شہریوں کے تحفظ کی وکالت کرتی رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK