Inquilab Logo Happiest Places to Work

وڈالا میں ایندھن چوری کا پردہ فاش، ایک کروڑ ۳۱؍ لاکھ کا سامان ضبط

Updated: June 18, 2026, 11:44 AM IST | Wadala

جائے وقوع پر ۲؍ٹینکروں کی سیل توڑ کر ایندھن پلاسٹک کے ڈبوں میںبھرے جا رہے تھے،ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

فوڈ، سول سپلائز اورکنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کی ویجیلنس ٹیم نے وڈالا میں کریک ڈاؤن کیا اور پیٹرول، ڈیزل اور ایوی ایشن فیول (اے ٹی ایف) چوری کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ اس کارروائی میں تقریباًایک کروڑ۳۱؍ لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان ضبط کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور متعلقہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

اس سلسلے میں منترالیہ سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایاگیا ہےکہ چندرکانت ڈانگے، کنٹرولر آف راشن ڈسٹری بیوشن، فوڈ، سول سپلائز ڈپارٹمنٹ کی رہنمائی میں، ویجیلنس ٹیم نے۱۶؍ جون ۲۰۲۶ءکو وڈالا میں چھاپہ مارا جہاں ۲؍ٹینکروں کی سیل توڑ کر اسے پلاسٹک کے ڈبوں میں بھر کر ایندھن کی چوری کی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: شہر و مضافات میں مختلف مقامات پر محرم کا وعظ اور مجالس کا انعقاد

ویجیلنس ٹیم نے موقع پر ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پلاسٹک کے پائپ اور والو کی مدد سے۲۰؍لیٹر پلاسٹک کے کین سے ایندھن نکالا جا رہا تھا۔ ٹیم کی جانب سے ٹینکر(نمبر: ایم ایچ ۰۴/کے یو ۱۸۲۶)کا معائنہ کیا گیا جس میں۱۰؍ ہزار لیٹر پیٹرول اور ۱۴؍  ہزار لیٹر ڈیزل پایا گیا جبکہ ٹینکر( نمبر ایم ایچ ۰۴/ایل وائی ۶۳۸۸) میں ۲۹؍ ہزار لیٹر ایوی ایشن فیول پایا گیا۔آپریشن میں مجموعی طور پرایک کروڑ ۳۱؍لاکھ روپے مالیت کا پیٹرول، ڈیزل اور اے ٹی ایف ایندھن سمیت متعلقہ ٹینکرز اور دیگر سامان ضبط کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ویجیلنس ٹیم کے راشن تقسیم کے ڈپٹی کنٹرولر گنیش بیلے، ڈپٹی کنٹرولر مادھوری شندے، چیف انسپکشن آفیسر ناگناتھ ہانگارگے، راشن ڈسٹری بیوشن آفیسر گنیش پوار، اسسٹنٹ راشن ڈسٹری بیوشن آفیسر یوگیشور مورے اور راشن ڈسٹری بیوشن انسپکٹر رام راجے بھوسلے، چندرکانت کنگلے، راہل کانت نگلے اور راشن کی تقسیم کے انسپکٹر وںنے کی۔محکمہ فوڈ اینڈ سول سپلائز نے بتایا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور متعلقہ افراد کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK