اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ ان پر اور ان کے دو وزراء پر اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی میں ملوث ہونے کے الزام میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: October 08, 2025, 7:20 PM IST | Rome
اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ ان پر اور ان کے دو وزراء پر اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی میں ملوث ہونے کے الزام میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ ان پر اور ان کے دو وزراء پر اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی میں ملوث ہونے کے الزام میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔وزراء میں، دفاعی وزیر گڈو کروسیٹو اور وزیر خارجہ آنتونیو تاجانی اس شکایت کا نشانہ بنے ہیں۔ میلونی کا خیال ہے کہ اسلحہ ساز کمپنی لیونارڈو کے سربراہ روبرٹو سنگولانی کے خلاف بھی عدالت میں شکایت درج کی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ شکایت اٹلیحکومت پر اسرائیل کو جنگی ہتھیار فراہم کرنے کے باعث ’’نسل کشی میں معاونت‘‘کے الزام پر درج کرائی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے ک’’اسرائیلی حکومت کی حمایت، خاص طور پر مہلک ہتھیاروں کی فراہمی کے ذریعے، اطالوی حکومت فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہو گئی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف لڑنے والا ہندوستانی طالب علم گرفتار
اطالوی سرکاری ٹی وی (آر اے آئی) کو انٹرویو دیتے ہوئے میلونی نے کہا، ’’میرے خیال میں دنیا میں یا تاریخ میں اس قسم کی کوئی دوسری مثال نہیں ہے۔‘‘ انھوں نے اس الزام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اطالوی حکومت نے ۷؍اکتوبر۲۰۲۳ء کے بعد اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے کے کوئی نئے لائسنس جاری نہیں کیے ہیں۔دریں اثناء میلونی کے خلاف شکایت کے علاوہ، گزشتہ ہفتے ہزاروں افراد نے غزہ میں نسل کشی کے خلاف مظاہرے بھی کیے ہیں، کئی مظاہرین نے میلونی کو بھی اسرائیل کے حمایت پر میلونی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اگرچہ میلونی کی دائیں بازو کی حکومت نے حال ہی میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ’’غیر متناسب‘‘قرار دیا ہے، لیکن اس نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی یا سفارتی تعلقات منقطع نہیں کیے ہیں۔
یہ بھی پـڑھئے: غزہ کے معاملے پر تمام فریقین رضامند ہیں،وہائٹ ہاؤس کا بیان
واضح رہے کہ ۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۶۷؍ ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، اس کے علاوہ ہزاروں افراد کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا اندیشہ ہے، اس کے علاوہ اسرائیل کے ذریعے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کے سبب وہاں قحط کے حالات پیدا ہوگئے ہیں، اقوام متحدہ نے بھی اسرائیلی جارحیت کو نسل کشی سے تعبیر کیا ہے،ساتھ ہی غزہ کو ناقابل رہائش خطہ قرار دیا ہے۔