• Thu, 18 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فارمولا ون چیمپئن لوئس ہیملٹن کا غزہ کے تعلق سے بے بسی پرافسوس کا اظہار

Updated: September 18, 2025, 6:02 PM IST | Gaza

فارمولا ون چیمپئن لوئس ہیملٹن نے غزہ کے تعلق سے بے بسی پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’اتنے بڑے المیے کے سامنے بے بسی محسوس ہوئے بغیر نہیں رہا جا سکتا۔‘‘

Seven-time Formula One champion Lewis Hamilton. Photo: X
سات بار کے فارمولا ون چیمپئن لوئس ہیملٹن۔ تصویر: ایکس

سات بار کے فارمولا ون چیمپئن لوئس ہیملٹن نے غزہ کی صورت حال کو روز بروز بدتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی نسل کشی کے پچھلے دو سالوں میں آبادی کے دس فیصد سے زیادہ افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں ہزاروں بچے شامل ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’اتنے بڑے المیے کے سامنے بے بسی محسوس ہوئے بغیر نہیں رہا جا سکتا۔ گرینڈ پرکس جیت کے ریکارڈ کے مالک اس چیمپئن ڈرائیور نے کہا کہ ’’غزہ کی صورت حال دن بہ دن بدتر ہو رہی ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں آبادی کے دس فیصد سے زیادہ افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں ہزاروں بچے شامل ہیں، اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نےغزہ کی بھکمری چھپانے کیلئے لاکھوں ڈالر کے گمراہ کن اشتہار چلائے: تحقیق

 انہوں نے مزید کہا کہ ’’غزہ شہر پر تازہ حملوں نے لاکھوں افراد کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے، جبکہ پٹی بھر کےاسپتال قحط زدہ افراد اور مسلسل بمباری کے متاثرین سے پہلے ہی چوکنا ہیں۔اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کا حوالہ دیتے ہوئے، جس نے غزہ کی صورت حال کو نسل کشی قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ’’ہم انسان ہونے کے ناطے خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتے اور اسے نہ ہی اسے جاری رہنے دے سکتے ہیں۔‘‘انہوں نے کہااتنے بڑے المیے کے سامنے بے بسی محسوس ہوئے بغیر نہیں رہا جا سکتا، لیکن ہم بے کار نہیں بیٹھ سکتے۔ فلسطینی عوام کی مدد کے لیے کچھ غیر معمولی ادارے بہترین کام کر رہے ہیں، اور انہیں اپنا کام جاری رکھنے کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ انہوں نے تین ایسی تنظیموں کو عطیات دیے ہیں جو ضرورت مندوں کی مدد کے لیے بے حد کام کر رہی ہیں، فلسطین ریڈ کریسنٹ، ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز، اور سیو دی چلڈرن یو کے، اور دوسروں سے بھی اپیل کی کہ اگر وہ کر سکیں تو وہ بھی حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے

فارمولا ون میں حصہ لینے والے پہلے اور واحد سیاہ فام ریسر نے فلسطینی حقوق اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ اپنی سرگرمی کے لیے مشہور ، ہیملٹن اکثر اپنے۴۰؍ ملین سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز پر مشتمل وسیع سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال غزہ میں انسانی بحران، بشمول بچوں کی اموات، بھوک اور امن کے مطالبے کے لیے کرتے ہیں مئی۲۰۲۴ء میں، رفح پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے لکھا’’میں جانتا ہوں کہ ہدف بننے اور بے بس محسوس کرنے کا کیا مطلب ہے... یہ غزہ کے بچوں پر ظلم رکنا چاہیے۔‘‘انہوں نے رفح میں بچوں کی دگرگوں حالت دکھانے والی ویڈیوز پوسٹ کیں، اور آئی سی جےکے فیصلے کے باوجود جاری حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا، ’’بس کرو۔ یہ رکنا چاہیے، بچوں کے لیے، ان کے خاندانوں کے لیے، اور ان کی زندگیوں کے لیے۔‘‘انہوں نے خبردار کیا کہ ’’ہم اب خاموش نہیں رہ سکتے... بڑے پیمانے پر بھوک پر مکمل تباہی. بین الاقوامی برادری کی خاموشی اور عمل نہ کرنے کو آنے والی نسلیںیاد رکھیں  گی۔‘‘ہیملٹن نے امدادی رسائی، جنگ بندی، اور اسرائیل پر عالمی دباؤ کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK