جرمنی کی آبادی گزشتہ سال پہلی بار۲۰۲۰ء کے بعد کم ہوئی جس کی وجہ پیدائش اور اموات کے درمیان فرق میں اضافہ اور مہاجرت میں کمی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ۲۰۲۵ء میں آبادی ایک لاکھ افراد کم ہو کر۸؍ کروڑ۳۵؍ لاکھ تک پہنچ گئی۔
EPAPER
Updated: January 31, 2026, 3:10 PM IST | Barlin
جرمنی کی آبادی گزشتہ سال پہلی بار۲۰۲۰ء کے بعد کم ہوئی جس کی وجہ پیدائش اور اموات کے درمیان فرق میں اضافہ اور مہاجرت میں کمی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ۲۰۲۵ء میں آبادی ایک لاکھ افراد کم ہو کر۸؍ کروڑ۳۵؍ لاکھ تک پہنچ گئی۔
جرمنی کی آبادی میں گزشتہ سال۲۰۲۰ء کے بعد پہلی مرتبہ کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ پیدائش اور اموات کے درمیان بڑھتا ہوا فرق اور مہاجرت میں کمی ہے۔ یہ بات جمعرات کو جاری کئے گئے سرکاری ابتدائی اعداد و شمار میں سامنے آئی۔ وفاقی شماریاتی دفتر (ڈیسٹاٹس) کے مطابق، گزشتہ سال جرمنی کی آبادی میں ایک لاکھ افراد کی کمی ہوئی اور مجموعی آبادی۸؍ کروڑ۳۵؍ لاکھ رہ گئی۔ ۲۰۲۳ء اور۲۰۲۴ء میں آبادی میں بالترتیب ۳؍لاکھ۴۰؍ ہزار اور ایک لاکھ کا اضافہ ہوا تھا، جس کی بنیادی وجہ خالص مہاجرت میں نمایاں اضافہ تھا۔ جرمنی کے اتحاد کے بعد سے ہر سال کی طرح ۲۰۲۵ءمیں بھی اموات کی تعداد پیدائش سے زیادہ رہی، تاہم، گزشتہ سال پیدائش اور اموات کے درمیان فرق پہلے کے مقابلے میں مزید بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھئے: حملے کی صورت میں امریکی اڈوں اور بحری بیڑوں کو نشانہ بنایا جائیگا،ایران کی دھمکی
ڈیسٹاٹس کے بیان کے مطابق، ’’آبادی میں آخری مرتبہ کمی۲۰۰۳ء سے۲۰۱۰ء کے درمیان اور پھر۲۰۲۰ء میں، جو کہ کووِڈ-۱۹؍وبا کا پہلا سال تھا، ریکارڈ کی گئی۔ ۲۰۱۱ءسے۲۰۲۴ء تک، ۲۰۲۰ء کے علاوہ ہر سال آبادی میں اضافہ ہوا۔ ‘‘۲۰۲۰ء کے بعد پہلی بار خالص مہاجرت پیدائش اور اموات کے فرق کو پورا نہ کر سکی، جس کے نتیجے میں مجموعی آبادی میں کمی واقع ہوئی۔ جرمنی میں گزشتہ سال اندازاً۶؍ لاکھ۴۰؍ ہزار سے۶؍ لاکھ۷۰؍ ہزار کے درمیان پیدائشیں ہوئیں، جبکہ اموات کی تعداد۱۰؍ لاکھ سے کچھ زیادہ رہی۔ اس طرح۲۰۲۵ء کیلئے پیدائش کا خسارہ (پیدائش اور اموات کا فرق) ۳؍لاکھ۴۰؍ ہزار سے۳؍ لاکھ۶۰؍ ہزار کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کولمبیا کے صدر کی وینزویلا پرحملےکے بعد لاطینی امریکی ممالک سے متحد ہونے کی اپیل
گزشتہ سال خالص مہاجرت ۲؍ لاکھ۲۰؍ ہزار سے۲؍ لاکھ۶۰؍ ہزار کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ۲۰۲۴ء میں خالص مہاجرت کی تعداد۴؍ لاکھ۳۰؍ ہزار۱۸۳؍ ریکارڈ کی گئی تھی۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ خالص مہاجرت میں ۲۰۲۴ءکے مقابلے میں کم از کم۴۰؍ فیصد کمی متوقع ہے۔ ۲۰۲۰ء میں، جو کووِڈ-۱۹؍ وبا کا پہلا سال تھا، خالص مہاجرت اسی طرح کم سطح (۲؍ لاکھ ۲۰؍ہزار۲۵۱) پر رہی تھی۔ ۱۹۹۰ءسے۲۰۲۴ء تک اوسط سالانہ خالص مہاجرت ۳؍ لاکھ۵۶؍ ہزار افراد رہی۔