گلوبل صمود فلوٹیلا فلسطین کیلئے روانہ، آئسینور ایزگی ایگی کو خراجِ عقیدت، کہا ’’وہ ہمارے ساتھ ہے‘‘، قافلے میں شامل رضاکاروں کا کہنا ہے کہ فلوٹیلا انصاف اور انسانیت کیلئے سفر کر رہی ہے۔
EPAPER
Updated: September 07, 2025, 9:48 PM IST | Barcelona
گلوبل صمود فلوٹیلا فلسطین کیلئے روانہ، آئسینور ایزگی ایگی کو خراجِ عقیدت، کہا ’’وہ ہمارے ساتھ ہے‘‘، قافلے میں شامل رضاکاروں کا کہنا ہے کہ فلوٹیلا انصاف اور انسانیت کیلئے سفر کر رہی ہے۔
گلوبل صمود فلوٹیلا نے سنیچر کو مقبوضہ ویسٹ بینک میں ترکی امریکی شہری آئسینور ایزگی ایگی کی برسی کے موقع پر اس کی یاد میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی۔پوسٹ میں کہا گیا:آئسینور اور ہزاروں فلسطینیوں اور اتحادیوں کو اسرائیلی حکومت نے دہائیوں میں شہید کیا ہے، اور یہ قتل اب تک جاری ہے۔‘‘فلوٹیلا نے اپنے مشن کو ان لوگوں سے منسوب کیا جنہیں اسرائیل نے انسانیت اورامن کی خاطر کھڑے ہونے پر قتل کیا ۔، اور کہا کہ وہ اس سفر کو نسل کشی کے خلاف ایک آواز سمجھتی ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ انسانیت کے طور پر ہماری حفاظت اور آزادی فلسطین سےوابستہ ہے، اور ہم آئسینور کی طرح عمل کا انتخاب کرتے ہیں۔ جب ہم فلسطین کے لیے سفر کررہے ہیں تو وہ ہمارے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ کے ۷۰۰؍ دن: ۹۰؍ فیصد خطہ تباہ، ۶۸؍ ارب ڈالر کا نقصان
واضح رہے کہ ۲۶؍ سالہ ایگی کو۶؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو نابلس کے قریب غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج نے شہید کر دیا تھا۔ویڈیو ثبوت اور چشم دید گواہیوں سے پتہ چلتا ہے کہ ایگی کو ایک اسرائیلی فوجی نے نشانہ بنا کر ہلاک کیا تھا۔ثبوتوں کے باوجود،اسرائیلی فوج کے ابتدائی نتائج میں دعویٰ کیا گیا کہ ممکنہ طور پر وہ پتھر باز مظاہرین پر کی جارہی فائرنگ کے دوران بالواسطہ اور غیر ارادی طور پر نشانہ بنی۔
یہ بھی پڑھئے: بھوک سے اسرائیل محفوظ نہیں ہوگا، یرغمالوں کی رہائی بھی ممکن نہیں: ڈبلیو ایچ او
گلوبل صمود فلوٹیلا جولائی۲۰۲۵ء میں شروع کی گئی ایک بین الاقوامی انسانی اقدام ہے، جس میں بارسیلونا جیسے بندرگاہوں سے۵۰؍ سے زیادہ بحری جہاز روانہ ہوئے ہیں، اور اس کا مقصد غزہ پر اسرائیل کے بحری محاصرے کو توڑنا ہے۔اس کا بنیادی مقصد غزہ میں ضروری امداد، جیسے کہ خوراک، دوائیں اور سامان پہنچانا ہے، جہاں سرکاری طور پر قحط کی تصدیق کی جا چکی ہے۔