منوج جرنگے پاٹل کا حکومت کو انتباہ،اگر۳؍ ماہ میں ایسانہ ہوا تو بڑا احتجاج ہوگا۔
EPAPER
Updated: October 03, 2026, 4:20 PM IST | Agency | Jalna
منوج جرنگے پاٹل کا حکومت کو انتباہ،اگر۳؍ ماہ میں ایسانہ ہوا تو بڑا احتجاج ہوگا۔
مراٹھا ریزرویشن کے لئے جدوجہد کرنے والے منوج جرنگے پاٹل نے اب کسانوں کیلئے ایک نئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو ۳؍ ماہ کا وقت دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ شکتی پیٹھ ہائی وے بنانے کے بجائے کسانوں کا سات بارہ یعنی زمین کا ریکارڈ قرض سے پاک کیا جائے۔ انہوں نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا، ’’میں کسانوں کے لئے جیل جانے کے لئے بھی تیار ہوں۔‘‘
جرنگے نے کسانوں کیلئے احتجاج کے منصوبے کا خود اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ ریاست میں کسانوں کا ایک بڑا احتجاج ہوگا، جس پر پوری ریاست کی نظر ہے۔ٹی وی نائن مراٹھی سے بات چیت میں جرنگے نے کہا کہ’’ کسانوں کے لئے احتجاج کروں گا۔ یہ ریاست کا ایک بڑا احتجاج ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ’’ شکتی پیٹھ ہائی وے نہ بنائیں، بلکہ کسانوں کا سات بارہ خالی کریں۔ چاہے کتنا ہی بڑا بحران کیوں نہ آئے، میں آپ سے نہیں ڈروں گا۔ میں جیل جانے کے لئے بھی تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھئے:فرانس: ایمنسٹی انٹرنیشنل کا طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی پراظہار تشویش
’’الیکشن کمشنر سے جمہوریت کوخطرہ‘‘
جرنگے نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے سوال قائم کہ اگر الیکشن کمشنر(گیانیش کمار) جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں توپھر انہیں عہدے پر کیوں رکھا جائے؟ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور اس سے وابستہ جن لوگوں پر ووٹ چوری اور بدانتظامی کےالزامات لگے ہیں، انہیں چھوڑ کر حکومت ہی ان کے حق میں جواب دے رہی ہے۔ اس کا مطلب کیا ہے؟