• Sat, 03 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امراوتی سے گزرنے والےسمردھی ہائی وے پر پک اپ گاڑی اور ٹرک کی ٹکر، ۷؍ افراد جائے حادثہ پر ہلاک

Updated: October 03, 2026, 4:31 PM IST | Ali Imran | Amravati

دھامنگاؤں کے قریب پیش آنے والے اس دلدوز حادثے میں ۱۸؍ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے۵؍افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

Both vehicles were severely damaged due to the horrific collision. Photo: INN
بھیانک تصادم کے سبب دونوں ہی گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔ تصویر: آئی این این

ضلع کے دھامنگاؤں سے گزرنے والے سمردھی ہائی وے پر ایک ہولناک حادثہ پیش آیا ہے۔ پِک اَپ گاڑی اور ٹرک کے ایک دوسرے سے ٹکرانے کے حادثے میں ۷؍افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر ۱۸؍ زخمی ہوئے ہیں۔ حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق وردھا ضلع کے سندھی میگھے کے کچھ افراد جمعرات جمعہ کی درمیانی شب کو شیگاؤں سے وردھا واپس لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ ایک بجے کے قریب سمردھی ہائی وے پر پیش آیا۔ٹی وی نائن کی رپورٹ کے مطابق یہ افراد بولیرو پک اَپ گاڑی میں دُرگا دیوی کی مورتی لے کروردھا کی سمت جارہے تھے۔ اطلاع کے مطابق دھامنگاؤں کے قریب پیچھے سے آنے والے کنٹینر نے بولیرو پک اپ کو ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بولیرو پک اپ میں سوار ۷؍نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ ۱۴؍ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، اور ۶ ؍لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ جن میں سے ۵؍ افراد کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طور پر دھامنگاؤں دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد ازاں، شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لئے وردھا میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:رائے گڑھ: کوسٹ گارڈ، میرین پولیس اور سیکوریٹی اداروں کی مشترکہ مشق

وزیراعلیٰ کا تعزیاتی پیغام

وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کہا کہ امراوتی ضلع میں کل رات ہوئے خوفناک حادثے میں ۷؍افراد کی ہلاکت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ یہ سبھی وردھا ضلع کے رہنے والے ہیں۔ میں انہیںخراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ امراوتی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور فوری مدد فراہم کی۔ زخمیوں کو ساونگی اور سیواگرام کے میڈیکل اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ۲۰؍زخمیوں میں سے ۵؍کی حالت تشویشناک ہے۔ میں بھگوان سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

یہ بھی پڑھئے:غیرمنظور شدہ سیکوریٹی کیمروں کی فروخت پر امیزون اور فلپ کارٹ کی لسٹنگز کی جانچ سخت

حادثے کی بنیادی وجہ

موصولہ ابتدائی معلومات کے مطابق پک اپ گاڑی کی رفتار بہت کم تھی اور گاڑی کے عقب میں ایک ٹرالی لگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے پیچھے سے آنے والے ٹرک ڈرائیور نے غلط اندازہ لگایا اور یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ اس سانحہ سے علاقے میں سوگ پھیل گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK