امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹک لیڈر حکیم جیفریز نے ایران جنگ جلد ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا، ساتھ ہی غزہ کی تباہی کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا، ان کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس ایران کے خلاف لاپرواہ اور مہنگی جنگ ختم کرنے کے لیے جارحانہ اقدام کریں گے۔
EPAPER
Updated: November 22, 2026, 7:06 PM IST | Washington
امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹک لیڈر حکیم جیفریز نے ایران جنگ جلد ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا، ساتھ ہی غزہ کی تباہی کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا، ان کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس ایران کے خلاف لاپرواہ اور مہنگی جنگ ختم کرنے کے لیے جارحانہ اقدام کریں گے۔
امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹک لیڈر حکیم جیفریز نے ایران میں جنگ ختم کرنے کو ابتدائی ترجیح دینے کا عزم کیا ہے، ساتھ ہی فلسطینی ریاست کے لیے امریکہ کے نئے عزم کا مطالبہ کیا ہے اور غزہ میں تباہی کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔نیویارک ٹائمز میں ہفتہ کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں، جیفریز نے کہا کہ ڈیموکریٹس جنوری میں ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کے فوراً بعد اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے جارحانہ اقدام کریں گے جسے انہوں نے ’لاپرواہ اور مہنگی اختیاری جنگ‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا، ’’امریکی عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے شاید اس تنازع کو ختم کرنے سے زیادہ فوری اور کچھ نہیں ہے جو شروع ہی نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘‘بعد ازاں انہوں نے دلیل دی کہ ایران اب جنگ سے پہلے کی نسبت مضبوط پوزیشن میں ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اس تنازع نے پہلے سے ہی غیر مستحکم علاقائی صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔مزید براں انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ جنگ کو فوری طور پر ختم کر سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس کانگریس کے اخراجاتی قانون سازی کے ذریعے اس کے خاتمے کو یقینی بنانے کے طریقوں پر بات چیت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ کے بعد برطانیہ میں بھی انتھروپک کے خلاف احتجاج
علاوہ ازیں فلسطین کے بارے میں، جیفریز نے دو ریاستی حل کا پر زور مطالبہ کیا، جس میں ایک محفوظ اسرائیل کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا تصور پیش کیا۔انہوں نے اخبار کو بتایا، ’’فلسطینی شہریوں کو غزہ میں جس موت، تباہی اور بربادی کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ ناقابل قبول، ناقابل برداشت اور غیر امریکی ہے۔‘‘انہوں نے انسانی امداد میں اضافے کا مطالبہ کیا، جس میں طبی سامان، رہائش کی مدد، صاف پانی اور زندگی کے بہتر حالات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ایران جنگ پر امریکہ کے ۳ء۴۸؍ ارب ڈالر خرچ، فوجی اڈوں کے نقصان کا بل الگ
جیفریز نے کہتے ہوئے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایوان نئی کانگریس کے پہلے۱۰۰؍ دنوں کے اندر ویسٹ بینک سیٹلر وائلنس پروٹیکشن اینڈ پریونشن ایکٹ کو آگے بڑھائے، مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد کو نشانہ بنانے والی قانون سازی کو بھی ابتدائی ترجیح قرار دیا۔