• Sat, 03 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہاراشٹر میں گرمی اور بارش کا کھیل، مانسون کی واپسی سےاب بارش کی امید

Updated: October 03, 2026, 4:16 PM IST | Agency | Pune

۷؍اضلاع میں بارش کے لئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ حالانکہ ریاست کے زیادہ ترعلاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہواہے۔

Rain is expected in Konkan and Western Maharashtra, as well as in Marathwada. Photo: INN
امید کی جارہی ہے کہ کوکن ،مغربی مہاراشٹر کے ساتھ مراٹھواڑا میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ تصویر: آئی این این

ریاست بھر میں گرمی اور بارش کا کھیل چل رہا ہے۔ ایک طرف جہاں بیشتر علاقوںمیں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں کچھ علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی ہے۔ تاہم اکتوبر ہیٹ کا اثر کئی مقامات پر نظر آرہا ہے۔دریں اثناء محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاست میں واپسی کا مانسون زور پکڑ رہا ہے۔ سنیچر کو محکمہ موسمیات نے۷؍ اضلاع کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست میں اس وقت کہیں دھوپ تو کہیں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں مانسون کی واپسی کے لیے سازگار موسمی حالات بن رہے ہیں۔ کچھ اضلاع میں واپسی کی بارش زور پکڑ رہی ہے، جبکہ بعض اضلاع میں شدید دھوپ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سنیچر کو کوکن اور مغربی مہاراشٹر کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ وہیں ریاست کے باقی علاقوں میں بعض مقامات پر درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، آج کوکن کے رائے گڑھ، رتناگیری اور سندھودرگ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’وندے ماترم‘ کے تمام ۶؍ بند لازمی قرار دینے کے خلاف بدھ مت کارکن سپریم کورٹ پہنچ گئے

ودربھ ،مراٹھواڑا میں کیسا رہےگا موسم؟
دوسری جانب ودربھ، مراٹھواڑہ اور ریاست کے دیگر علاقوں میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ دھوپ اور چھاؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اکتوبر کے آغاز میں ہی گرمی کی شدت محسوس ہونے لگی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، درجہ حرارت اوسط سے ایک سے دو ڈگری سیلسیس زیادہ رہنے کا امکان ہے۔مغربی مہاراشٹر کے پونے، ستارا، سانگلی اور شولاپور اضلاع میں چند مقامات پر بجلی کی گھن گرج کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پونے میںدرجہ حرارت بڑھا
پونے میں گزشتہ دو تین دنوں سے شہر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور پارہ تقریباً۳۳؍ سے۳۴؍ ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ تیز دھوپ اور ہوا میں نمی کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس ہو رہی ہے، جس سے شہری پریشان ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال اکتوبر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اوسط سے ایک سے دو ڈگری سیلسیس زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK