ہنگولی ضلع میں پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہنگولی۔ قلم نوری روڈ پر ایک کار کے خوفناک حادثے میں دو جم ٹرینروں کی موت ہوگئی، جبکہ ہنگولی۔
EPAPER
Updated: July 18, 2026, 10:36 AM IST | Z. A. Khan | Hingoli
ہنگولی ضلع میں پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہنگولی۔ قلم نوری روڈ پر ایک کار کے خوفناک حادثے میں دو جم ٹرینروں کی موت ہوگئی، جبکہ ہنگولی۔
ہنگولی ضلع میں پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہنگولی۔ قلم نوری روڈ پر ایک کار کے خوفناک حادثے میں دو جم ٹرینروں کی موت ہوگئی، جبکہ ہنگولی۔اوندھا ناگناتھ روڈ پر ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جان کی بازی ہار گیا۔ تینوں مہلوکین کی لاشوں کا جمعہ کی صبح ہنگولی کے سرکاری میڈیکل کالج میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
پولیس کے مطابق، ضلع پُوسد کے رہائشی پریمل راٹھوراور ان کے دوست اودئے گاجرے ہنگولی کے ایک جم میں ٹرینر کے طور پر خدمات انجام دیتے تھے۔ جمعرات کی رات تقریباً ۱۱؍ بجے جم بند کرنے کے بعد پریمل، اودئے اور ان کے ساتھی امول کاگنے کار کے ذریعے پوسد روانہ ہوئے۔جب ان کی کار ہنگولی۔ قلم نوری شاہراہ پر شیونی کے قریب ایک موڑ پر پہنچی تو اچانک ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول چھوٹ گیا۔ کار پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی قلم نوری پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ضمیر نائک، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پونے، جمعدار دلیپ پولے، گجانن کوتھولے، گجانن ہولکر اور لکشمیکانت ماکھنے اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے تینوں زخمیوں کو فوری طور پر ہنگولی کے سرکاری میڈیکل کالج منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد پریمل راٹھور اور اودئےگاجرے کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ شدید زخمی امول کاگنے کا سرکاری اسپتال میں علاج جاری ہے۔جمعہ کی صبح پریمل راٹھوڑر اور اودے گاجرے کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: راجستھان میں مساجد ، درگاہوں و مدارس کے انہدام پر روک
اس خبر کے لکھے جانے تک قلم نوری پولیس اسٹیشن میں حادثے کا معاملہ درج نہیں کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسرے حادثے میں ہنگولی تعلقہ کے لمبالہ مکتا گاؤں کے رہائشی شیخ افسر جمعہ کی صبح مرکزی سڑک سے گزر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں زور دار ٹکر مار دی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع پر پولیس انسپکٹر وشنوکانت گٹھے، سب انسپکٹر راہل گھُلے، جمعدار سدھیر ڈھیمبرے، اسلم گاروے اور کشور پوار نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ پولیس کے مطابق متوفی شیخ افسر کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ اس واقعے میں بھی جمعہ کی شام تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔