Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایچ ایس سی رزلٹ، مہاراشٹر کا نتیجہ ۸۹ء۷۹؍ فیصد

Updated: May 03, 2026, 12:06 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

کوکن سر فہرست، ممبئی پانچویں مقام پر ،وزیر تعلیم دادا بھسے نے کامیاب ہونے والے سبھی طلبہ کو مبارکباد دی اورناکام ہوئے طلبہ سے مایوس نہ ہونے کی اپیل کی۔

Successful students at the police station are feeding each other sweets. (PTI)
تھانے میں کامیاب ہونے والے طلبہ ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا رہے ہیں۔ (پی ٹی آئی)

مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن ( ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای)کے ذریعہ فروری/مارچ ۲۰۲۶ء میں منعقدہ ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ (ایچ ایس سی / ۱۲؍ ویں) کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان ۲؍ مئی کی دوپہر ۱۲؍بجے ہی آن لائن جاری کر دیا گیا۔ ایک روز قبل بورڈ کی جانب سے دوپہر ایک بجے رزلٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مہاراشٹر کے کل ۹؍ ڈویژنل بوڈر کا مجموعی رزلٹ ۷۹ء۸۹؍ فیصد رہا۔ کوکن ڈویژن ۹۴؍ فیصد کے ساتھ سر فہرست جبکہ سب سے زیادہ طلبہ والا ممبئی ڈویژن ۵؍ویں مقام پر رہا۔ وزیر تعلیم دادا بھسے نے کامیاب ہونے والی سبھی طلبہ کو مبارکباد دی ہےاور نیک خواہشات کااظہار کیا ،اسی کے ساتھ جو طلبہ اس امتحان میں ناکام ہو ئے ہیں یا کم نمبرات سے پاس ہوئے ہیں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ مایوس نہ ہوں ، بلکہ جو طلبہ ناکام ہوئے ہیں وہ نئے جوش اور جذبہ کے ساتھ دوبارہ امتحان کی تیاری کریں اور جن طلبہ کو اپنا رزلٹ بہتر بنانا ہے وہ مزید ۳؍ امتحان میں دوبارہ شرکت کر کے اسے بہتر بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کلیان: قابل اعتراض وہاٹس ایپ اسٹیٹس رکھنے پر پھل فروش گرفتار

بورڈ ذرائع کے مطابق سائنس ، آرٹس ، کامرس، ووکیشنل اسٹڈی اور آئی ٹی آئی فیکلٹی سے مجموعی طو رپر ۱۴؍ لاکھ ۴۴؍ ہزار ۷۱۱۳؍ طلبہ نے ایچ ایس سی بورڈ امتحان میں شرکت کا اندراج کیا تھا، ان میں سے ۱۴؍ لاکھ ۳۳؍ ہزار ۵۸؍ طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور ان میں سے ۱۲؍ لاکھ ۸۶؍ ہزار ۸۴۳؍ طلبہ  کامیاب ہوئے ۔ اسی کے ساتھ طلبہ کی کامیابی کا فیصد ۷۹ء۸۹؍ فیصد رہا۔

ڈویژنل بورڈ کے نتائج

۱۔ کوکن ڈویژن: ۱۴ء۹۴؍ فیصد 

۲۔ پونے ڈویژن: ۲۵ء ۹۱؍ فیصد 

۳۔ امراوتی ڈویژن: ۹۲ء۹۰؍ فیصد

۴۔ ناسک ڈویژن: ۷۲ء۹۰؍ فیصد

۵۔ ممبئی ڈویژن: ۰۸ء۹۰؍ فیصد

۶۔ کولہاپور ڈویژن: ۹۷ء۸۹؍ فیصد

۷۔ چھترپتی سنبھاجی نگر(ارونگ آباد): ۶۸ء۸۸؍ فیصد اور

۹۔ لاتور ڈویژن: ۱۴ء۸۴؍ فیصد 

یہ بھی پڑھئے: عالم دین کی مشتبہ حالات میں موت پر علماء نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا

لڑکیوں  نے پھر لڑکوں پر بازی ماری

تمام ڈویژنل بورڈ کے ریگولر لڑکوں کے پاس ہونے کا تناسب ۸۰ء۸۶؍ فیصد اور لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب ۱۵ء۹۳؍ فیصد ہے۔ یعنی لڑکیوں کا پاس فیصد لڑکوں کے مقابلے میں ۶ء۳۵؍ فیصد زیادہ ہے۔ پاس ہونے والے طلبہ میں سے ایک لاکھ ۴۲؍ ہزار ۶۹۷؍ طلبہ ڈسٹنکشن میں جبکہ ۳؍ لاکھ ۶۲؍ ہزار ۳۳؍ طلبہ فرسٹ کلاس میں،۵؍ لاکھ ۸۱؍ ہزار ۵۱۹؍ طلبہ سیکنڈ کلاس اور۲؍ لاکھ ۵۹۴؍ طلبہ پاسنگ کلاس میں پاس ہوئے ہیں۔

اسٹریم کے اعتبار سے نتائج

سائنس میں ۷؍ لاکھ ۶۲؍ ہزار ۱۹۳؍ طلبہ نے شرکت کیں ان میں سے ۷؍ لاکھ ۳۵؍ ہزار ۱۰۲؍ طلبہ کامیاب ہوئے اس  طرح سائنس فیکلٹی کا فیصد ۴۴ء۹۶؍ فیصد رہا۔

آرٹس میں مجموعی طور پر ۳؍لاکھ ۴۲؍ ہزار ۵۶۹؍ طلبہ نے ایچ ایس سی کے بورڈ امتحان میں شرکت کیں جن میں سے ۲؍لاکھ ۶۷؍ ہزار ۳۰۰؍ طلبہ پاس ہوئے ۔ اس طرح آرٹس میں ۰۲ء۷۸؍ فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔

کامر س فیکلٹی سے ۲؍ لاکھ ۹۹؍ ہزار ۲۰۲؍ طلبہ نے شرکت کی تھیں جن میں سے ۲؍ لاکھ ۶۰؍ ہزار ۴۰۸؍ طلبہ کامیاب ہوئے اور اس طرح کامرس میں ۰۳ء۸۷؍ فیصد طلبہ پاس ہوئے۔

ایچ ایس سی ۔ووکیشنل میں ۲۴؍ ہزار ۷۶۳؍ طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے ۲۰؍ ہزار ۴۹۱؍ طلبہ کامیاب ہوئے اس طرح وکیشنل فیکلٹی کا فیصد ۷۴ء۸۲؍ فیصد رہا۔

ٹیک۔ سائنس (آئی ٹی) میں کل ۴؍ ہزار ۳۳۱؍ طلبہ نے بورڈ امتحان میں شرکت کی تھیں جن میں سے ۳؍ ہزار ۵۴۲؍ طلبہ کامیاب ہوئے اور اس کا فیصد ۷۸؍۸۱؍ رہا۔

یہ بھی پڑھئے: کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں اضافے سے ہوٹل مالکان ناراض، بڑھائی گئی قیمت واپس لینے کا مطا لبہ

اَپ گریڈیشن/ مارک امپروومنٹ اسکیم

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ امتحان پاس کرنے والے طلبہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اَپ گریڈیشن/مارک امپروومنٹ اسکیم کے تحت اگلے ۳؍ امتحانات میں دوبارہ امتحان کیلئے بیٹھ سکتے ہیں۔ اس کے مطابق، وہ طلبہ جنہوں نے فروری/مارچ ۲۰۲۶ءکے امتحان میں شرکت کی اور تمام مضامین میں کامیابی حاصل کی ہے انہیں  اپ گریڈیشن/ نمبروں میں بہتری کیلئے ۳؍مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK