Inquilab Logo Happiest Places to Work

سکھبیر سنگھ بادل کو بچانے والے انسپکٹر سنتوش کیندرے اسپتال سے ڈسچارج

Updated: August 15, 2026, 12:15 PM IST | ZA Khan | Nanded

بادل کی اہلیہ ہرسمرت کور نے اسپتال جا کر زخمی افسرسے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا، ان کی جرأت کو قابل تحسین قرار دیا۔

MP Harsimrat Kaur arrived to visit Inspector Kendre. Picture: INN
رکن پارلیمان ہرسمرت کور انسپکٹر کیندرے کی عیادت کیلئے پہنچیں۔ تصویر: آئی این این

پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل پر ناندیڑ میں ہوئے خنجر  حملے کے دوران ان کی جان بچانے والے پولیس انسپکٹر سنتوش کیندرے کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل سکھبیر سنگھ بادل کی اہلیہ ہرسمرت کور نے اسپتال جا کر زخمی افسر سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: یومِ آزادی کے موقع پر کاکروچ جنتا پارٹی کی ’اسکول ٹھیک کرو‘ مہم کا آغاز کرے گی

یاد رہے کہ ایک روز قبل ناندیڑ کے مگٹ علاقے میں واقع ماتا صاحب گرودوارہ میں  سکھبیر سنگھ بادل حاضری دینے پہنچے سے۔ وہاں سے باہر  نکلتے وقت جسپال سنگھ(۶۲) نامی شخص نے ان پر خنجر سے اچانک حملہ کردیا۔حملہ آور نے سکھبیر سنگھ بادل پر پہلا وار کیا، جو ان کے ہاتھ پر لگا۔ جیسے ہی اس نے دوبارہ خنجر سے وار کرنے کی کوشش کی، پولیس انسپکٹر سنتوش کیندرے فوری طور پر درمیان میں آگئے اور خنجر کا دوسرا وار سنتوش کیندرے کے ہاتھ پر لگا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔پولیس افسر کی فوری مداخلت کے باعث سکھبیر سنگھ بادل کو حملہ آور کے دوسرے وار سے بچایا جا سکا۔ واقعے کے بعد زخمی سنتوش کیندرے کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: اروناچل میں’چینی دراندازی‘ پر برہمی

علاج مکمل ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ۔اس واقعے کے بعد سکھبیر سنگھ بادل کی اہلیہ اور رکن پارلیمان ہرسمریت کور نے سنتوش کیندرے کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسپتال جا کر کیندرے سے ملاقات کی۔ سکھبیر سنگھ بادل کو حملہ آور کے وار سے بچانے کیلئے پولیس افسر کی بروقت مداخلت اور جرأت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK