ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولے جانے کے بعد فضائی حدود بھی جزوی طور پر کھول دی گئی۔ جس سے بین الاقوامی پروازوں کو ملک کے مشرقی حصے سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایران کی مشرقی فضائی حدود کا ایک حصہ اب پروازوں کے لیے کھلا ہے
EPAPER
Updated: April 18, 2026, 4:00 PM IST | Tehran
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولے جانے کے بعد فضائی حدود بھی جزوی طور پر کھول دی گئی۔ جس سے بین الاقوامی پروازوں کو ملک کے مشرقی حصے سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایران کی مشرقی فضائی حدود کا ایک حصہ اب پروازوں کے لیے کھلا ہے
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولے جانے کے بعد فضائی حدود بھی جزوی طور پر کھول دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ایران نے اپنی فضائی حدود کو جزوی طور پر کھول دیا ہے، اس سلسلے میں ایران کے سرکاری میڈیا آئی آر آئی بی (IRIB) نے رپورٹ کیا کہ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایران نے ہفتے کے روز اپنی فضائی حدود کا کچھ حصہ دوبارہ کھول دیا ہے، جس سے بین الاقوامی پروازوں کو ملک کے مشرقی حصے سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایران کی مشرقی فضائی حدود کا ایک حصہ اب پروازوں کے لیے کھلا ہے، اس کے ساتھ ہی ایئرلائنز کے ٹکٹ بھی خریداری کے لیے دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’دشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے‘‘
بتایا جارہا ہے کہ دنیا کی معروف آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے عالمی تجارت کا دوبارہ آغازہوگیا، ٹینکر جہازوں کا ایک قافلہ آبنائے ہرمز کو عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز نے جہازوں کی آمد و رفت کے ڈیٹا سے باخبر رکھنے والے اداروں کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ٹینکروں کے ایک قافلے کو خلیجی علاقے سے نکلتے اور آبنائے ہرمز کو عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
تاہم ایران نے امریکی ناکہ بندی جاری رہنے کی صورت میں آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کی دھمکی دی ہے، ایرانی میڈیا کی جانب سے ذرائع ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا حوالہ دے کر رپورٹ کیا گیا کہ آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا لبنان میں بعض شرائط کے نفاذ اور جنگ بندی پر منحصر ہے، اگر امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہی تو ایران اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھتے ہوئے آبنائے ہرمز کو بند کر دے گا۔
یہ بھی پڑھئے: اگر امریکہ نے ناکہ بندی جاری رکھی تو ایران ہرمز کو بند کر دے گا: باقر قالیباف
ایران نے مزید خبردار کیا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، سفارت کاری میں دھوکہ دہی کا جواب دیا جائے گا، اس ضمن میں ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان رضا طلائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ ختم نہیں ہوئی ہے اور ایران کی جانب سے خبردار کرتے ہیں کہ سفارت کاری میں کسی بھی دھوکہ دہی کا جواب دیا جائے گا، آبنائے ہرمز کو غیر فوجی جہازوں کے لیے کھولنا لبنان میں جنگ بندی سے مشروط ہے۔