Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایرانی حکومت سے کوئی سمجھوتہ نہ کریں: رضا پہلوی کی ٹرمپ سےاپیل

Updated: March 29, 2026, 9:06 PM IST | Washington

ایران کے آخری شاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایرانی حکومت سے کوئی سمجھوتہ نہ کریں، ساتھ ہی خود کو مستقبل کے ایرانی لیڈر کے طور پر پیش کیا۔

Reza Pahelvi. Photo: X
رضا پہلوی۔ تصویر: ایکس

ایران کے آخری شاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایرانی حکومت کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کریں۔ ٹیکساس میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (CPAC) میں پہلوی نے خود کو مستقبل کے لیڈر کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ وہ ایران کو دوبارہ ’’عظیم‘‘ بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صرف مذاکرات کا دکھاوا کرے گی، لیکن آخرکار امریکہ اور خطے میں اس کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گی۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کو ملٹری اسٹیل کی ترسیل پر اٹلی میں تحقیقات، بی ڈی ایس کا دعویٰ

بعد ازاں پہلوی نے کہا کہ آزادی ایران کے قریب ہے، لیکن آزادی کبھی مفت نہیں ملتی۔ انہوں نے تصور پیش کیا کہ ایران ’’مرگ بر امریکہ‘‘ سے ’’خدا امریکہ کو سلامت رکھے‘‘تک کیسے پہنچ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے باقی ماندہ لوگوں سے صرف وقت خریدنے، دھوکہ دینے اور چوری کرنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پورے ملک میں دوبارہ احتجاج کی تحریک چلائیں گے تاکہ ’’وطن، عزت اور مستقبل‘‘ واپس لیا جا سکے۔پہلوی نے کہا،’’ایک نیا مشرق وسطیٰ تصور کریں جہاں ایران اسرائیل کا دوست ہو، جہاں ابراہیم معاہدے کو کورش معاہدوں تک بڑھا دیا جائے۔‘‘تاہم، صدر ٹرمپ رضا پہلوی سے مکمل طور پر متفق نہیںہیں۔ ٹرمپ نے پہلوی کو ’’اچھا آدمی‘‘ تو کہا لیکن کہا کہ ایران کا مستقبل کا لیڈر ملک کے اندر سے ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی انتظامیہ جن ایرانی حکام کو ممکنہ لیڈرسمجھ رہی تھی، وہ امریکی اسرائیلی کارروائیوں میں مارے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی حملہ میں دو صحافیوں کی موت

تاہم ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ ایران کے پارلیمان اسپیکر محمد باقر قالیباف کو مستقبل کے ممکنہ لیڈر اور ’’قابلِ عمل شراکت دار ‘‘کے طور پر دیکھ رہی ہے۔مزید یہ کہ وہائٹ ہاؤس  اسپیکر کو ایسا لیڈر تصور کر رہا ہے جو ایران کی قیادت کر سکے اور ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کر سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK