• Wed, 31 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عراق اور مصر میں پارلیمانی انتخابات

Updated: November 11, 2025, 9:01 PM IST | Baghdad

عراق اور مصر میں صدارتی انتخاب جاری ہیں، عراق میں دوپہر تک رائے دہی کی شرح ۲۳؍ اعشاریہ ۹؍ تھی، جبکہ مصر میں ۱۴؍ صوبوں میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔

Iraqi Prime Minister Muhammad Shia al-Sudani casts his vote in the parliamentary elections. Photo: PTI
عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نےپارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ دیا۔تصویر: پی ٹی آئی

عراق کے الیکشن کمیشن کے ذریعے ظاہر کئے  گئے اعداد وشمار کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں دوپہر تک ووٹنگ کی شرح  ۲۳؍ اعشاریہ ۹؍فیصد تک پہنچ گئی ہے۔تقریباً۲۱؍ ملین ووٹر۷۷۴۳؍ امیدواروں میں سے۳۲۹؍ نشستوں پر مشتمل پارلیمان کے اراکین کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ نئی اسمبلی صدر کا انتخاب کرے گی اور حکومت کو اعتماد فراہم کرے گی۔کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح۷؍ بجے کھلنے والے پولنگ اسٹیشن شام۶؍ بجے بند ہو جائیں گے اور اس میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔انتخابات کے نتائج کا اعلان ووٹ ڈالنے کے۲۴؍ گھنٹوں کے اندر اکئے جانے کا امکان ہے اور کسی بھی شکایت کی جانچ پڑتال کے بعد سرکاری طور پر ان کی تصدیق ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: سوڈان کی الفاشر میں ظلم پرعالمی اقوام کی مجرمانہ خاموشی کی سخت مذمت

جبکہ مصر میں ۱۴؍ صوبوں میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز پیر کو ہوا۔سرکاری القاہرہ نیوز چینل کے مطابق، تقریباً۶۳؍ ملین رائے دہندگان دو مراحل میں ایوان نمائندگان کے۵۶۸؍ اراکین کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔انتخابات کا پہلا مرحلہ دو دنوں میں الاسکندریہ، اسیوط، اسوان، بحیرہ، بنی سیف، فیوم، جیزہ، اقصر، مطروح، منیا، نیو ویلی، قنا، ریڈ سی، اور سہاگ جیسے صوبوں کے ۷۰؍ الیکٹورل حلقوں میں۵۶۰۶؍ ذیلی کمیٹیوں میں منعقد ہو رہا ہے۔ جہاں  کل ۱۲۸۷؍ امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں۱۱۴۳؍ آزاد امیدوار انفرادی نظام کے تحت اور۱۴۲؍ جماعتی لسٹ سسٹم کے تحت انتخاب لڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مصر کے۵۹۶؍ نشستوں پر مشتمل ایوان نمائندگان میں ۵۶۸؍ منتخب اراکین شامل ہیں، جن میں سے۲۸۴؍ بند فہرست کے نظام کے ذریعے اور۲۸۴؍ انفرادی نظام کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں، اس کے علاوہ۲۸؍ اراکین براہ راست صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقرر کیے جاتے ہیں۔پہلے مرحلے کے نتائج کے اعلان ۱۸؍ نومبر کو کیے جائیں گے۔ وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کے لیے ایک جامع سیکورٹی پلان نافذ کیا گیا تھا۔حکومتی میڈیا سینٹر کے مطابق، بیرون ملک مقیم ووٹروں نے۷؍ تا ۸؍ نومبر کو۱۱۷؍ ممالک میں واقع مصری سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ووٹ ڈالے۔ جبکہ دوسرا مرحلہ بیرون ملک مقیم افراد کے لیے۲۱؍ تا ۲۲؍ نومبر اور باقی۱۳؍ صوبوں میں شہریوں کے لیے ۲۴؍ اور ۲۵؍ نومبر کو ہوگا۔ دوسرے مرحلے کے نتائج کا اعلان ۲؍ دسمبر کوکیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ : اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ برقرار، اب موبائل اور انٹرنیٹ بند

واضح رہے کہ یہ انتخابات سینیٹ کے انتخابات کے چند ماہ بعد ہوئے ہیں، جو پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے طور پر کام کرتا ہے۔ایوان نمائندگان کو مصر کے سیاسی نظام کے اہم ستونوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جو آئین کے مطابق قانون سازی اور نگرانی کی اختیارات کا استعمال کرتا ہے۔موجودہ ایوان، جسے۲۰۲۰ء کے آخر میں منتخب کیا گیا تھا، جنوری۲۰۲۶ء میں اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK