اسرائیل کے وزیر خزانہ بیذلیل اسمورتچ اور وزیر خارجہ گیدیون سار نے ۲۰۲۶ء کے بجٹ میں ۷۲۵؍ملین ڈالرس کی رقم اسرائیل کی وکالت کرنے والی مہموں کیلئے مختص کی ہیں ، جسے عبرانی میں ہسبرا کہا جاتا ہے۔
EPAPER
Updated: December 07, 2025, 9:04 PM IST | Tel Aviv
اسرائیل کے وزیر خزانہ بیذلیل اسمورتچ اور وزیر خارجہ گیدیون سار نے ۲۰۲۶ء کے بجٹ میں ۷۲۵؍ملین ڈالرس کی رقم اسرائیل کی وکالت کرنے والی مہموں کیلئے مختص کی ہیں ، جسے عبرانی میں ہسبرا کہا جاتا ہے۔
اسرائیل کے وزیر خزانہ بیذلیل اسمورتچ اور وزیر خارجہ گیدیون سار نے۲۰۲۶ء کے بجٹ کے حصے کے طور پر، اسرائیل کی بین الاقوامی شبیہ کو بہتر بنانے کیلئے ۷۲۵؍ ملین ڈالر کے بجٹ پر اتفاق کیا ہے، جسے عبرانی میں’’ ہسبرا‘‘ کہا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی عالمی شبیہ، خاص طور پر امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں، غزہ پر اس کی نسل کشی کی جنگ سے شدید متاثر ہوئی ہے، جس نے اس محصور خطے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور اس کی بیشتر آبادی بے گھر ہونے، بیماری اور بھوک کا سامنا کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کا جنوبی شام میں حفاظتی زون کا منصوبہ خطرناک : احمد الشرع
بعد ازاں یہ بجٹ اسرائیل کے روایتی نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے دنیا بھر میں ہونے والی کوششوں کو فنڈز فراہم کرے گا، جس کے لیے حکومت پہلے ہی اس منصوبے کے لیے۳۰۰؍ ملین ڈالر سے زیادہ کی منظوری دے چکی ہے۔ نئے منصوبے کے تحت، اسرائیل کے وزارت خارجہ کو عوامی سفارت کاری کے لیے اس کے موجودہ بجٹ کے علاوہ۱۵۰؍ ملین ڈالر ملیں گے، جوگزشتہ سالوں کے مقابلے میں۲۰؍ گنا سے زیادہ ہے۔ان فنڈز کو سوشل میڈیا مہمات، سول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری، اور سیاسی لیڈروں، منتخب عہدیداروں، اثر انداز افراد اور دیگر سرکاری شخصیات کے وفود کے ذریعے اسرائیل کی حمایت میں پروپیگنڈا کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ ظلم کا احساس جرم ،اسرائیلی افسر کی خودکشی کا سبب: آن لائن پیغام میں انکشاف
واضح رہے کہ اکتوبر۲۰۲۳ء سے، اسرائیل اس فنڈ اور کوششوں کا استعمال غزہ میں انسان ساختہ قحط اوراس کے ذریعے کی گئی نسل کشی کی حقیقت کو چھپانے کے لیے اور اس کے ساتھ ہی محاصرے میں گھرے غزہ میں حالات کو معمول پر دکھانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔اور مختلف ذرائع ، پروگراموں اور شخصیات کے ذریعے اپنے مظالم اور سفاکیت کی پردہ پوشی کر رہاہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی نسل کشی کے درمیان پوری دنیا خصوصاً یورپ میں اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے،یہی وجہ ہے کہ اسرائیل مختلف پرپیگنڈے کے ذریعے اس نقصان کی تلافی کرنے کی کوشش کررہا ہے۔