• Wed, 23 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل: غزہ جنگ پر ڈاکیومینٹری بنانے والے ہدایتکاروں کی شہریت منسوخ کرنے پر غور

Updated: September 23, 2026, 9:09 PM IST | Tel Aviv

اسرائیلی حکام نے غزہ جنگ پر بننے والی دستاویزی فلم ’’نازا‘‘ کے اسرائیلی ہدایت کاروں کی شہریت منسوخ کرنے کی قانونی گنجائش کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ تاہم حکام کے مطابق اس سلسلے میں ابھی کوئی عملی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Creators of Naza. Image: X
نازا کے تخلیق کار۔ تصویر: ایکس

اسرائیلی حکام نے منگل کے روز غزہ جنگ پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’’نازا‘‘ کے ہدایت کاروں کی اسرائیلی شہریت منسوخ کرنے کے امکان پر غور شروع کردیا۔ یہ اقدام ثقافت و کھیل کے وزیر میکی زوہر کی درخواست کے بعد کیا گیا ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اسرائیلی فلمسازوں یووال ابراہم اور ریچل زور کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کو اسرائیلی فوجیوں کی گواہیوں کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سری لنکا: ایسٹر بم دھماکوں کے مقدمے میں ۱۵؍ مجرموں کو ۲۶۰؍ سال تک قید کی سزا

اسرائیلی چینل ۱۴؍ نے اسرائیلی آبادی و امیگریشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل بوعز یوسف کے حوالے سے بتایا کہ اتھارٹی اس درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔ چینل کے مطابق آبادی و امیگریشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ اقدام محض ’’قانونی امکانات کا جائزہ‘‘ ہے اور شہریت منسوخ کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی عملی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شمالی کوریا نے جعلی ملازمت کی پیشکش کے ذریعے دنیا بھر میں ہزاروں آلات متاثر کیے

فلم میں غزہ پٹی میں اسرائیلی بمباری کے طریقۂ کار اور فوجی کارروائیوں سے متعلق فوجیوں کی گواہیاں اور معلومات پیش کی گئی ہیں۔ اس میں ممکنہ اہداف کی نشاندہی کے لیے نگرانی کی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ ۱۲؍ ستمبر کو اس فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں خصوصی جیوری انعام حاصل کیا تھا۔ فلم کا عنوان ’’نازا‘‘ اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس میں استعمال ہونے والے ایک مخفف کی جانب اشارہ کرتا ہے، جس کے ذریعے فضائی حملے میں متوقع طور پر ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد ظاہر کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آج سعودی نیشنل ڈے پر ایئر شو، بحری نمائش اور فوجی پریڈ کا اہتمام

اکتوبر ۲۰۲۳ء سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں غزہ میں ۷۳؍ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ایک لاکھ ۷۴؍ ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے نتیجے میں غزہ کے تقریباً ۹۰؍ فیصد شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK