Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان پر وحشیانہ حملہ، ۴؍قصبوں کے کئی گھروں کو تباہ کر دیا

Updated: April 20, 2026, 11:12 AM IST | Mumbai

جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک،۹؍زخمی، ایک کی حالت نازک۔حزب اللہ نے یکطرفہ جنگ بندی کو مسترد کردیا او ر اسے لبنان کی توہین قراردیا۔

An ambulance is seen in the rubble of a medical center destroyed in an Israeli strike. (Photo: AP/PTI)
اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والے طبی مرکز کے ملبے میں ایمبولنس نظر آرہی ہے۔ (تصویر: اے پی/ پی ٹی آئی)

اسرائیلی فوج نے شدید حملہ کرکے گزشتہ روز جنوبی لبنان کے ۴؍ قصبوں میں متعدد گھروں کو دھماکوں سےتباہ کر دیا ۔ لبنانی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان کے شہر بنت جبیل میں ایک بار پھر مسماری کی کارروائیاں کیں جہاں اس کی موجودگی بدستور برقرار ہے۔ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے بنت جبیل میں متعدد گھروں کو دھماکوں سے تباہ کیا  جبکہ اسی نوعیت کی کارروائیاں سرحدی قصبوں الخیام، مرکبا اور الطیبہ میں بھی کی گئیں۔اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹزنے جنگ بندی کے نفاذ کے چند گھنٹوں بعد ہی کہا تھا کہ اسرائیلی فوج نام نہاد سیکوریٹی زون کو صاف کرنے کا عمل جاری رکھے گی اور اگلے مورچوں پر موجود دیہات کے گھروں کو بھی تباہ کیا جائے گا جنہیں ان کے مطابق حزب اللہ نے ٹھکانے بنا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ سے علاج کیلئے صرف ۷۰۰؍ مریض باہر جا سکے، نازک حالت میں ہزاروں مریض منتظر

دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے جنگ بندی معاہدے کو لبنان کی توہین قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ مقامی ٹی وی چینل المنار کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تنظیم کسی ایسی یکطرفہ جنگ بندی کی پابند نہیں ہو سکتی جس میں صرف ایک فریق پر ذمہ داریاں عائد ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ نومبر۲۰۲۴ء کی۱۵؍ ماہ طویل جنگ بندی جیسے حالات میں واپس جانے کیلئے تیار نہیں، جس دوران اسرائیل کو کھلی کارروائی کی اجازت تھی جبکہ حزب اللہ نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ نعیم قاسم نے بے نتیجہ سفارتی کوششوں کو انتظار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی، پہلے کی طرح جنگ بندی نہیں ہوگی کہ اسرائیل حملے کرتا رہے اور ہم خاموش رہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بدھ کو ایران امریکہ جنگ بندی کا آخری دن، تلخیوں کے باوجود اسلام آباد میں گفتگو

دریں اثناءحزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی دفاعی فورسیز کا ایک فوجی مارا گیاجبکہ۹؍ زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ یہ واقعہ سنیچرکوجنوبی لبنان میں  پیش آیا جب حزب اللہ کے ذریعہ بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں فوجی آگیا۔ ہلاک ہونے والے فوجی کا نام سارجنٹ بتایا گیا ہے۔ ابتدائی جانچ کے مطابق جنوبی لبنان میں آئی ڈی ایف کے زیر کنٹرول علاقے میں اسرائیلی کی کارروائیوں کے دوران گاڑی حزب اللہ کے ذریعہ بچھائی گئی بارودی سرنگ کے اوپر چڑھ گئی۔دھماکہ کے نتیجے میںایک اسرائیلی فوجی کی موت ہو گئی اور ۹؍ دیگر زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK