• Sun, 11 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جاپان: پانڈا ختم، چڑیا گھر میں انسانوں کو پانڈا کا لباس پہنایا گیا

Updated: January 10, 2026, 12:01 PM IST | Tokyo

جاپان میں ایک چڑیا گھر سے ۴؍ پانڈا چین بھیجے جانے کے بعد انتظامیہ نے عملہ کے ۴؍ افراد کو پانڈا کی طرح لباس پہنا دیا تاکہ ناظرین کو مصروف رکھا جائے۔ پانڈا کی کمی ہونے کی وجہ سے جاپان جلد ہی ۵۰؍ برسوں میں پہلی بار پانڈا سے محروم ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جاپان کے ایڈوینچر ورلڈ امیوزمینٹ پارک جو واکایاما پریفیکچر میں واقع ہے جہاں ۴؍ پانڈا چین دوبارہ بھیجے جانے کے بعد وہاں کے عملے کو پانڈا جیسا لباس پہنایا گیا۔ پانڈا کی موجودگی کا احساس دلانے کا یہ ایک طریقہ ہے جس سے چڑیا گھر میں آنے والے ناظرین مصروف رہتے ہیں۔ چار پانڈا، ۲۴؍ سالہ روہین اور اس کے بچے یوہین، سائہین اور فوہین گزشتہ سال جون میں چین واپس بھیج دیے گئے۔ اس پارک میں پانڈا کو ۳۱؍ سال سے رکھا جا رہا تھا۔ روہین جاپان میں پیدا ہونے اور بڑا ہونے والا پہلا پانڈا تھا۔ پانڈا تو چین بھیج دیے گئے مگر چڑیا گھر میں ابھی بھی پانڈا رکھنے کا تمام انتظام ہے، اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا چین سے مزید پانڈا کبھی لائے جائیں گے۔ دریں اثنا چڑیا گھر میں آنے والے ناظرین کو مصروف رکھنے کیلئے کچھ سرگرمیاں جاری ہیں۔ پارک انتظامیہ نے عملے کے چار ارکان کو پانڈا کی طرح تیار کیا ہے جبکہ زائرین کو ان کے انسٹرکٹر اور ہینڈلر کے طور پر کام کرنے دیا ہے۔ یہ عجیب طریقہ دسمبر میں میڈیا کے رپورٹ کئے جانے کے بعد وائرل ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: زچگی بحران ختم کیا جائے: برطانیہ، آئرلینڈ کی ۱۰۰؍ معروف ماؤں کا حکومتِ برطانیہ سے مطالبہ

پارک نے ہر ہفتے پانڈا سنبھالے کا تجرباتی ٹور رکھا ہے جہاں لوگ  پانڈا سنبھالنے والے بن سکتے ہیں اور ان چاروں پانڈا میں سے کسی کو بھی کھانا کھلا سکتے جبکہ عملے کیلئے لازمی ہے کہ وہ جانوروں کی نقالی کریں۔ وہ باری باری احاطے کے کنارے آتے ہیں اور ناظرین کو محظوظ کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ عملے کا ایک فرد ناظرین کا دیا ہوا سیب کھانے کا دکھاوا کر رہا ہے۔ ناظرین پانڈا کے رہائشی احاطے میں بھی داخل ہو سکتے ہیں۔ بعد میں انہیں پانڈا سنبھالنے کی سند بھی دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نیپال میں مسجد پر حملے کے بعد حالات بے قابو، کرفیو نافذ

اس تقریب کے انعقاد کا خیال پارک کے تعلقات عامہ کے افسر کو آیا جو ۳؍ دہائیوں سے پانڈا کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ یہ تقریب پانڈا لو کلب کے زیر انتظام منعقد کی جاتی ہے جس میں ناظرین کے لئے پانڈا سنبھالنے، گزرے ہوئے پانڈا کے بارے میں بات چیت اور جانوروں کی رہائشی احاطہ کا دور جیسی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ جاپان کے پاس اب بھی دو پانڈا ہیں، جڑواں بچے ژاؤ ژاؤ اور لی لی جو ٹوکیو کے یوینو چڑیا گھر میں پیدا ہوئے لیکن وہ بھی جنوری کے آخر تک چین واپس بھیج دیے جائیں گے۔ جاپان ۵۰؍ برسوں میں پہلی بار پانڈا سے محروم ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK