• Fri, 17 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جاپانی پارلیمنٹ منگل کو نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی

Updated: October 17, 2025, 7:02 PM IST | Tokyo

جاپانی پارلیمنٹ منگل کو نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی، وزیراعظم شیگرو اشیبا کے۷؍ ستمبر کو استعفیٰ دینے کے بعد پارلیمنٹ نئے وزیراعظم کے لیے ووٹ ڈالے گی۔

Japanese Parliament Building. Photo: X
جاپانی پارلیمنٹ کی عمارت۔ تصویر: ایکس

جاپان کی حکمران اور اپوزیشن جماعتیں جمعے کو اس بات پر متفق ہو گئی ہیں کہ پارلیمنٹ میں منگل کو نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔وزیراعظم شیگرو اشیبا کے۷؍ ستمبر کو استعفیٰ دینے کے بعد پارلیمنٹ نئے وزیراعظم کے لیے ووٹ ڈالے گی۔ ان کی اتحادی حکومت کو۲۰۲۴ء کے زیریں ایوان اور۲۰۲۵ء کے بالائی ایوان کے انتخابات میں ناقص کارکردگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دراصل جاپان میں سیاسی منظر نامہ اس وقت تبدیلی کا شکارہو گیا جب لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی نئی منتخب لیڈر(۶۴؍سالہ)سانائی تاکائیچی حکمران اتحاد بنانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کومیٹو پارٹی نے گزشتہ ہفتے اپنے طویل عرصے کے اتحاد سے دستبرداری اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں ایل ڈی پی کی اکثریت ختم ہو گئی۔

یہ بھی پڑھئے: نیویارک میئر انتخابات: ظہران ممدانی، اینڈریوکومو اور کرٹس سلیوا کے درمیان مباحثہ

سخت گیر قدامت پسند اور سابق وزیراعظم شنزو بے کی قریبی حلیف سانائی تاکائیچی نے ایل ڈی پی کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ تاہم، جاپان کی اگلی وزیراعظم بننے کا ان کا راستہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔اپوزیشن کی آئینی جمہوریت پسند پارٹی (سی ڈی پی) بھی اپوزیشن قوتوں کو متحد کرنے اور تاکائیچی کے مقابلے میں وزیراعظم کے لیے ایک متفقہ امیدوار کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔کومیٹو کے اتحاد ختم ہونے کے بعد ایل ڈی پی اور اپوزیشن کی جاپان انوویشن پارٹی (جے آئی پی) کے درمیان جمعرات کو اتحاد کی بات چیت شروع ہوئی۔تاہم، جے آئی پی کے لیڈرہیروفومی یوشیمورا نے جمعے کو کہا کہ ان کی پارٹی ایل ڈی پی کے ساتھ اس وقت تک اتحاد نہیں کرے گی جب تک کہ وہ اس سال کے آخر تک پارلیمانی نشستوں میں کمی کی واضح شرط پر متفق نہ ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھئے: یمن: حوثی آرمی چیف میجر جنرل محمد الغماری کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق

واضح رہے کہ ۴۶۵؍اراکین پر مشتمل زیریں ایوان میں ایل ڈی پی کے پاس۱۹۶؍ نشستیں ہیں، جبکہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے۲۳۳؍ ووٹ درکار ہیں۔ سی ڈی پی کے پاسٍ۱۴۸؍، جے آئی پی کے پاس۳۵؍، ڈیموکریٹک پارٹی فار دی پیپل (ڈی پی پی) کے پاس۲۷؍ اور کومیٹو کے پاس ۲۴؍ نشستیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK