مسافروں کی قیمتی جانیں بچانے کےلئےریلوے پولیس کی جانب سے منفرد انداز میں پیغام دیا گیا ۔ باندرہ ریلوے پولیس کی جانب سےبینر اورپلے کارڈ اٹھاکر، اعلان کےذریعے اور یمراج وچترگُپت کا حلیہ اپناکر’جیون رکشا ‘کا پیغام دیا گیا۔
EPAPER
Updated: July 23, 2026, 4:28 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Bandra
مسافروں کی قیمتی جانیں بچانے کےلئےریلوے پولیس کی جانب سے منفرد انداز میں پیغام دیا گیا ۔ باندرہ ریلوے پولیس کی جانب سےبینر اورپلے کارڈ اٹھاکر، اعلان کےذریعے اور یمراج وچترگُپت کا حلیہ اپناکر’جیون رکشا ‘کا پیغام دیا گیا۔
مسافروں کی قیمتی جانیں بچانے کےلئےریلوے پولیس کی جانب سے منفرد انداز میں پیغام دیا گیا ۔ باندرہ ریلوے پولیس کی جانب سےبینر اورپلے کارڈ اٹھاکر، اعلان کےذریعے اور یمراج وچترگُپت کا حلیہ اپناکر’جیون رکشا ‘کا پیغام دیا گیا۔صبح ۱۰؍ بجے سے ۱۱؍بجکر ۳۰؍ منٹ تک یہ سلسلہ جاری رہا اورپولیس کے جوان پلیٹ فارم پرگشت کرکے مسافروں کو متوجہ کرتے رہے ۔ اس میں ۵۴؍ پولیس اہلکاروں نےحصہ لیا ۔
باندرہ ریلوے پولیس کے سینئر انسپکٹر شاہ جی نکم نے کہاکہ’’ اس طرح کی بیداری مہم کے ذریعے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ ریلوے میں حادثات کو کم سے کم کیا جائے، ایک ایک جان کو بچایا جائے اور حادثات کو صفر کیاجائےمگریہ اسی وقت ممکن ہے جب مسافر اپنی جان کی قیمت کوسمجھتے ہوئے احتیاط برتیں گے اورذیل میںدی جانے والی ہدایات اور مشوروں پر عمل کریںگے ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی تیسری جھیل بھی چھلک گئی
(۱) ریل پٹریاںپارکرتے ہوئے جان خطرے میں نہ ڈالیں (۲) اپنے طور پرغور کیجئے اورحادثات کوصفر کیجئے (۳) ریلوے ضابطوں کو اپنائیے، حادثات کو ٹالئے (۴) عجلت میں پٹریاںپار نہ کرتے ہوئے اپنی جان خطرے میںنہ ڈالئے (۵) پٹریوں پرچلنا خود کو ہلاکت میںڈالنا ہے (۶) ریل پٹری پار کرنا جرم ہی نہیں جرمانہ کا باعث ہے (۷) ریل پٹری پار نہ کیجئے، آپ کے اہل خانہ آپ کے منتظر ہیں (۸) جلد بازی کے چکر میں زندگی سے ہاتھ نہ دھوئیے (۹) دوڑتی لوکل رُکے گی نہیں، آپ ہی انتظار کرلیجئے (۱۰) ریلوے احاطے میں ایئرفون لگاکرگانا سننے کے بجائے محفوظ رہئے، احتیاط کو نہ بھولئے اور(۱۱) شارٹ کٹ نہیں ، محفوظ راہ اپنائیے ۔